سٹی ایکسپریس نیوز
پونچھ، 24 ستمبر،2025: ایک ٹویرا گاڑی جس میں وہ سفر کر رہے تھے بدھ کی صبح غنی کے علاقے سیکٹر منکوٹ پونچھ میں حادثے کا شکار ہونے کے بعد فوج کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ گاڑی، جس کا رجسٹریشن نمبر JK02 AW 1387 تھا، دھارا دلیان سے جموں جا رہا تھا کہ صبح 7:15 بجے کے قریب سڑک سے پھسل گیی۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی فوجی بلنوئی نانگی تاکیری میں تعینات تھے، جب یہ حادثہ پیش آیا وہ چھٹی پر جا رہے تھے۔ ان کے آگے کے سفر کی سہولت کے لیے ایک متبادل گاڑی کا انتظام کیا گیا تھا۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ (ایجنسیاں)
