سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، یکم اکتوبر،2025: ضلع بڈگام کے چیک کاووسہ میں منگل کی دیر رات سڑک حادثے میں ایک شخص کی جان چلی گئی جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ دو افراد زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے جے وی سی بیمینہ اسپتال ریفر کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اہلکار نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت 36 سالہ اجل ڈے ولد مہیندر کمار ڈے کے طور پر کی گئی ہے جو آسام کے شنکر ٹاؤن کا ایک غیر مقامی باشندہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی شخص کی شناخت 22 سالہ خانپورہ کھاگ، بڈگام کے رہنے والے کے طور پر کی گئی ہے، جب کہ اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ (ایجنسیاں)
