سٹی ایکسپریس نیوز
شوپیاں، 2 ستمبر،2025: سری نگر کے اسپتال میں گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد منگل کو ایک شخص اپنی جنگ ہار گیا۔
حکام نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ متوفی کی شناخت امتیاز عبداللہ ولد محمد امتیاز وانی اور چوگام، شوپیاں کے رہنے والے کے طور پر کی گئی ہے، جو منگل کو کتے کے کاٹنے کے چند دن بعد چل بسا۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی کتے کے کاٹنے کے بعد شری مہاراجہ ہری سنگھ (ایس ایم ایچ ایس) اسپتال میں زیر علاج تھا۔ طبی امداد کے باوجود وہ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (ایجنسیاں)
