سٹی ایکسپریس نیوز
کشتواڑ، 20 ستمبر2025: ضلع کشتواڑ میں ہفتہ کے روز ولیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی) کے ایک رکن نے مبینہ طور پر اپنے ذاتی ہتھیار سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
عہدیداروں نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ متوفی کی شناخت 38 سالہ ٹیک چند ولد پریم چند کے طور پر کی گئی ہے، جو پولیس اسٹیشن کشتواڑ کے دائرہ اختیار میں اکرا کنٹواڑہ علاقہ کا ساکن ہے۔
واقعے کے فوری بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ (کے این سی)
