سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 8 ستمبر،2025: پورے کشمیر میں اسکول پیر کو دوبارہ کھل گئے، سوائے 40 اداروں کے جو پانی بھر جانے کی وجہ سے بند پڑے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بحالی مراکز کے طور پر ان کا استعمال کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، جی این ایتو نے کشمیر نیوز سروس کو بتایا کہ ان اسکولوں میں عملہ موجود رہے گا اور حالات بہتر ہونے تک طلباء کے لیے آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ (کے این ایس)
