سٹی ایکسپریس نیوز
کولگام، 8 ستمبر،2025: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے گودرجنگلاتی علاقے میں پیر کو دہشت گردوں کے ساتھ جاری تصادم میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت تین فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک جے سی او زخمی ہوا۔ بعد ازاں شدید گولی باری میں دو اور فوجی جوان بھی زخمی ہوئے۔ تمام زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ آپریشن تاحال جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگل کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاعات کے بعد فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کا مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
فائرنگ کا تبادلہ اب بھی جاری ہے کیونکہ سیکورٹی فورسز چھپے ہوئے دہشت گردوں کو پکڑنے میں مصروف ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (ایجنسیاں)
