سٹی ایکسپریس نیوز
کپواڑہ، یکم ستمبر،2025: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے لولاب علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک 18 سالہ لڑکے کی پیر کی صبح سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔
ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ موٹرسائیکل اور سومو کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کو شدید چوٹیں آئیں۔
موٹر سائیکل سوار کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ریفر کر دیا۔ ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
مقتول کی شناخت ارسلان احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
