سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 17 ستمبر،2025: رکن پارلیمنٹ اورسابق ہندوستانی کرکٹر یوسف پٹھان نے سری نگر میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔
نیوز ایجنسی کے پاس دستیاب تفصیلات کے متابق وزیراعلیٰ نے کرکٹ میں پٹھان کی کامیابیوں کی تعریف کی اور قومی سطح پر کھیل میں ان کے تعاون کا اعتراف کیا۔
عمر عبداللہ نے بھی ان کے پارلیمانی کردار میں کامیابی اور عوامی زندگی میں مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (ایجنسیاں)
