کٹھوعہ، 16 نومبر،2026: پٹھان کوٹ-کٹھوعہ روڈ پر اسلحہ کے زور پر ’مہندرا ایکس یو وی 500‘ گاڑی چھیننے کے واقعے کے بعد پولیس نے الرٹ جاری کر دیا ہے، اور جموں و کشمیر کی جانب جانے والے راستوں پر نگرانی سخت کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے پٹھان کوٹ کے مرکزی علاقے میں ایک سفید رنگ کی ’مہندرا ایکس یو وی500 ڈبلیو 10‘ کو روکا اور مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر اسے لوٹنے کے بعد گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔ چوری ہونے والی اس گاڑی ( ایس یو وی ) کا رجسٹریشن نمبر PB35AA-9902 ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے پٹھان کوٹ کو کٹھوعہ اور ملحقہ علاقوں سے ملانے والے راستوں پر تلاشی اور نگرانی کا عمل تیز کر دیا ہے۔ گاڑی کا سراغ لگانے اور اس واردات میں ملوث افراد کی شناخت کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ (کے این ٹی)