91

محبوبہ مفتی کے نامEDکاسمن دہلی ہائی کورٹ کی عبوری روک

EDکاسمن اورپاسپورٹ کامعاملہ
عدالتوں کے فیصلوں کا انتظار
نیوزایجنسی

سری نگر:۰۱،مارچ:دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کے خلاف جاری سمن پر عبوری روک لگا دی ۔محبوبہ مفتی کے وکیل نے بتایا کہ دہلی ہائی کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کو جاری کیے گئے سمن پر بدھ کے روز عبوری روک لگا دی ہے۔یہ فیصلہ جسٹس سدھارتھ مردول اور ہیرام بھمبھانی کے ڈویڑن بینچ نے سنایا ہے۔ عدالت نے ای ڈی سے کہا کہ وہ محبوبہ کو ذاتی طور پر طلب کے لیے دباونہ بنائیں، عدالت نے اس معاملے کو 19 مارچ تک ملتوی کردیا ہے۔محبوبہ مفتی کے وکیل ایس پرسنا نے کہا کہ پی ڈی پی رہنما نے ای ڈی کی جانب سے 15 مارچ تک پیش ہونے کےلئے جاری کردہ سمن کو چیلینج کیا تھا۔پی ڈی پی رہنما کو کسی معاملے کی
وضاحت کئے گئے بغیر ان سے تفتیش کی جارہی تھی۔ عدالت نے اس سمن کو منسوخ کرنے کو کہا ہے۔

نیوزایجنسی

اننت ناگ :۰۱،مارچ:پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز اننت ناگ کا دورہ کیا۔معلوم ہواکہ محبوبہ مفتی کانگریس کے سینئر لیڈر مرحوم پیر حسام الدین کی اہلیہ حنیفہ بیگم کے انتقال پر تعزیت کےلئے ان کے گھر ضلع اننت ناگ کے دمحال خاشی پورہ گئی تھیں۔یہاںمیڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرحوم پیر حسام الدین مرحوم مفتی محمد سید کے خاص ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے اور پیر حسام الدین کے ساتھ ان کے گھریلو تعلقات رہے ہیں۔انفورسمینٹ ڈائیریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ سمن کے بارے میں کئے گئے ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے۔ اس لئے اُنہیں عدالت کے فیصلہ کا انتظار ہے۔ پاسپورٹ معاملہ پر انہوں نے کہا کہ مذکورہ معاملہ بھی کورٹ میں ہے اور
جلد ہی عدالت اس کے بارے میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو انفورسمینٹ ڈائیریکٹوریٹ نے سمن جاری کرتے ہوئے دہلی طلب کیا تھا۔ منی لانڈرنگ کیس میں محبوبہ مفتی کو 15 مارچ تک ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی جس کے بعد محبوبہ مفتی نے سمن کو منسوخ کرنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ دہلی ہائی کورٹ نے آج سمن پر عبوری روک لگا دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں