263

سابق وزیراعلیٰ اورممبرپارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کاڈپٹی کمشنرسری نگرکوخط

MPفنڈس سے ایک کروڑ40لاکھ روپے
محکمہ صحت ،اسپتالوں ومیڈیکل کالجوں کے حق میں واگزار کرنے کی سفارش
نیوز سروس

سری نگر:۸،مئی :سابق وزیراعلیٰ اورممبرپارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سری نگرمیں کووڈ19سہولیات کوبہتر بنانے کیلئے 10کروڑ روپے واگزار کرنے کی اپیل کی ۔معلوم ہواکہ ڈاکٹر فاروق نے ڈپٹی کمشنرسری نگرکوارسال کردہ اپنے ایک خط میں ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسزکشمیرکے حق میں 50لاکھ روپے اورگورنمنٹ سی ڈی اسپتال سری نگر،گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال یعنی صدر اسپتال سری نگراورSKIMSمیڈیکل کالج سری نگرکے حق میں 30،30لاکھ روپے واگزار کرنے کی سفار ش کی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنرسری نگرکوبھیجے گئے خط میں ممبرپارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق نے
کہا ہے کہ کشمیرمیں کورونا وائرس کی موجودہ سنگین صورتحال کے پیش نظر شعبہ صحت کوفعال اورمزیدبہتر بنانے کی ضرورت ہے ،اسلئے ایک کروڑچالیس لاکھ روپے کی رقم واگزارکی جائے ۔انہوںنے اپنے خط میں مزیدلکھاہے کہ حکومت ہندنے حال ہی میں میرے ایم فنڈمیں رقومات جمع کرائی ہیں اورمجھے لگتا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اس ایم فنڈمیں سے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی رقم اسپتالوں اورمیڈیکل کالجوں کیساتھ ساتھ محکمہ صحت کے حق میں واگزارکی جانی چاہئے تاکہ میرے پارلیمانی حلقے کے دائرہ اختیار میں آنے والے اسپتالوں میں کووڈ19کامقابلہ کرنے کیلئے درکار سہولیات کومزید بہتر بنایاجاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں