305

4لاکھ ایک ہزار78 افرادمبتلائ،4187کورونا مریض فوت

سرگرم معاملات کی تعداد37لاکھ23 ہزار 446 ہو :وزارت صحت
یو این آئی

سری نگر:۸،مئی :بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہرکی قہرانگیزی جاری ہے ،اورمسلسل تیسرے روز بھی ملک میں 4لاکھ سے زیادہ مثبت معاملات درج کئے گئے جبکہ اس دوران4ہزار سے زیادہ کورونا مریضوں کی موت واقعہ ہوئی ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 4لاکھ ایک ہزار78 نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں اوراس طرح سے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد2 کروڑ 18 لاکھ92 ہزار 676 ہوگئی ہے۔خیال رہے مسلسل تیسرے روز بھی ملک میں چارلاکھ سے زیادہ مثبت کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے قبل 6 مئی کو 4.12 لاکھ اور 7مئی کو 4.14 لاکھ سے زائد مثبت معاملات درج
کئے گئے تھے۔یومیہ کیسوں میں مسلسل تیزی آنے کے بعدملک میں فعال یاسرگرم معاملات کی تعداد37لاکھ23 ہزار 446 ہوگئی ہے۔مرکزی وزارت صحتکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران4187کورونا مریضوں کی موت واقعہ ہونے سے اب تک مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ38 ہزار 270 ہوگئی ہے ۔ ملک میں شفایابی کی شرح کم ہو کر81.90 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 17.01 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ شرح اموات اب بھی1.90 فیصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں