166

اقتدار میں آنے کے بعددفعہ370کی بحالی پرہوگاغور : دگ وجے سنگھ

کانگریس نے ہی کشمیرمیں علیحدگی پسندی کے بیچ بوئے :ڈاکٹر جتندر سنگھ
نیوز مانٹرینگ

سری نگر:۲۱،جون:کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ اگر کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئی تو وہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی بحالی پر غور کریں گے۔ کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔دگ وجے سنگھ کا ایک بیان سوشل میڈیا ایپ کلب ہاو س کے ایک مبینہ ویڈیو لیک میں سامنے آیا ہے،جس میں وہ کہتے ہیں کہ اگر کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئی تو وہ کشمیر میں آرٹیکل370 کی بحالی پر غور کریں گے۔دفعہ 370کی بحالی سے متعلق دگ وجے سنگھ کے بیان پر
سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم دفترمیں تعینات مرکزی وزیرڈاکٹر جتندرسنگھ نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس نے ہی کشمیرمیں علیحدگی پسندی کے بیچ بوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایسی باتوں سے کانگریس اوراسکے لیڈروں کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے۔ڈاکٹر جتندرسنگھ نے مزیدکہاکہ پرانی سیاسی جماعت کانگریس کے ایسے بیانات سے ہی پاکستان کوکشمیرسے متعلق اپنے عزائم میں تقویت ملتی ہے۔اُدھر مرکزی وزیرہردیپ سنگھ پوری نے بھی دگ وجے سنگھ کے بیان پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کاموقف سرحدپار(پاکستان)سے ملتا جلتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی سے قبل کشمیرمیں جمہوریت صرف حکمران طبقے کے ہاتھوں میں تھی ۔مرکزی وزیر کامزیدکہناتھاکہ کشمیر میں تشددکے واقعات کوہوا دینے والوں نے اپنے بچوں کوبیرون ممالک بھیجا اورکشمیرکے عام آدمی کے بچوں کے ہاتھوں میںپتھر تھما دئیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں