366

شہرمیں ٹیکہ کاری میلے

بتہ مالو،پانتھ چوک اورپرتاپ پارک میں کیمپ منعقد
ویکسی نیشن مہم میں عوامی دلچسپی اطمینان بخش:ضلع ترقیاتی کمشنر
نیوز سروس
سری نگر:۴۱، جون©:ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگرمحمداعجاز اسدنے گرمائی راجدھانی میں کورونامخالف ٹیکہ کاری مہم کوہری جھنڈی دکھاتے ہوئے اسبات پرزوردیاکہ جن لوگوںنے ابتک ویکسین نہیں لگوایاہے ،وہ بلاتاخیر ویکسین لگوائیں ۔انہوں نے ٹیکہ کاری مہم میں عوامی ردعمل پراطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ سری نگرمیں 45سال اوراسے زیادہ عمر کے لوگوں کیلئے تین مقامات بتہ مالو،پانتھ چوک اورپرتاپ پارک میں کیمپ لگائے گئے ،جہاں بڑی تعدادمیں اہل لوگوںنے آکر ویکسین لگوایا۔ 18تا 45سالہ عمر کے لوگوںکیلئے مخصوص کورونا مخالف ٹیکہ کاری مہم میں کامیابی کے بعداب ضلع انتظامیہ سری نگرنے شہرسری نگرمیں45سال
اوراسے زیادہ عمر کے لوگوں کیلئے بھی عام ویکسی نیشن مہم شروع کردی ہے ،اوراس مقصدکیلئے ضلع انتظامیہ سری نگرنے محکمہ صحت کے اشتراک سے سوموارکو بتہ مالو،پانتھ چوک اورپرتاپ پارک میں کیمپ لگائے۔ویکسی نیشن میلے کے تحت تینوں مقامات پرلگائے گئے ٹیکہ کاری کیمپوں میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے آکر ویکسین لگوائے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگرمحمداعجاز اسد جوضلع ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں ،نے شہرسری نگرمیں ہمہ گیرٹیکہ کاری مہم کوسوموارکی صبح شروع کرتے ہوئے ٹیکہ کاری مہم میں عوامی ردعمل پراطمینان ظاہرکیا۔انہوں نے اسبات پرزوردیاکہ جن لوگوںنے ابتک ویکسین نہیں لگوایاہے ،وہ بلاتاخیر ویکسین لگوائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں