335

متوفی پولیس اہلکاروں کے لواحقین کی مالی معاونت

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کی 35 لاکھ روپے کی منظور
نیوزسروس

سری نگر:۴۱، جون©:پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے محکمہ پولیس کے متوفی ومہلوک ملازمین کے لواحقین کےلئے مالی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ، دوران ڈیوٹی فوت یاازجان ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے حو میں خصوصی ویلفیئر ریلیف کے طور پر 35 لاکھ روپے کی منظوری دی ۔ پولیس ذرائع نے مزیدبتایاکہ خصوصی ویلفیئرریلیف کے تحت 19لاکھ روپے کی دوران ملازمت بیماری سے فوت ہونے والے سیلکشن گریڈکانسٹیبل منظوراحمدکے نزدیکی لواحقین کے حق میں منظورکی گئی جبکہ ایک لاکھ روپے کی رقم پولیس ہیڈکوارٹرکے متعلقہ یونٹ کی جانب
سے آخری رسومات انجام دینے کیلئے متوفی اہلکاروں کے لواحقین کے حق میں منظورکی گئی ۔پولیس کے مطابق اس کے علاوہ ایس پی اﺅلیکھ راج،یوگ راج اورایس پی اﺅ یش پال کے قانونی ورثاءکے حق میں فی کنبہ ساڑھے چار لاکھ روپے منظورکی گئی جبکہ متعلقہ کنبوں کوپہلے ہی فی کنبہ پچاس ہزارروپے کی امداد فراہم کی گئی ہے ۔فلاحی اقدام کے طور پر پولیس ہیڈ کوارٹرز نے اپنے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے مدد کو یقینی بنانے کے لئے بہت سارے اقدامات کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں