453

8اضلاع میں ہفتے کے5دن اور 12اضلاع میں ہفتے کے 4دن

لاک ڈاﺅن کے تحت عائد بندشوں میں نرمی
بازاروں میں کافی گہما گہمی،سڑکوں اورشاہراہوں پر بھی گاڑیاں رواں دواں
ایس اﺅپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پولیس کی ہمہ گیر مہم جاری
نیوز سروس

سری نگر:۴۱، جون 8اضلاع میں ہفتے کے5دن اورباقی 12اضلاع میں ہفتے کے 4دن لاک ڈاﺅن اورکورونا کرفیو کے تحت عائد بندشوں میں نرمی کے تحت سوموار کے روز سری نگراورجموں سمیت جموں وکشمیرکے تمام20اضلاع میں محدودپیمانے کی کاروباری سرگرمیاں اورنصف سواریوں کیساتھ مسافر ٹرانسپورٹ بحال رہا۔اس دوران بازاروں میں کافی گہما گہمی نظرآئی جبکہ سڑکوں اورشاہراہوں پر بھی گاڑیوںکی کافی آمدورفت رہی ۔تاہم پولیس نے ایس اﺅپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں
کیخلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے متعددافرادسے جرمانہ وصول کرنے کیساتھ ساتھ کچھ گاڑیاں ضبط کیں اورکئی ایف آئی آربھی درج کئے ۔ جموں وکشمیر کے چیف سیکرٹری جواسٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں ،کی جانب سے اتوارکی شام لاک ڈاﺅن میں نرمی لانے سے متعلق کچھ ہدایات جاری کی گئیں ،جن کی رﺅ سے تمام بازاروں ،نائی کی دکانات ،دیگر تجارتی مراکز اورشاپنگ کمپلیکس وغیرہ کوکھولنے کی اجازت دی گئی ۔تام لاک ڈاﺅن میں نرمی کااطلا ق جموں وکشمیرکے 8اضلاع بشمول شوپیان ،کولگام،گاندربل ،بانڈی پورہ ،پونچھ ،رام بن ،ریاسی اورڈوڈہ میں ہفتے کے پانچ دن رہے گا جبکہ باقی12اضلاع میں عوامی نقل وحمل اورکاروباری سرگرمیوں کی اجازت صرف4دن رکھی گئی ہے ،جن میں جموں اورسری نگرشہر بھی شامل ہیں ۔سوموارکی صبح تین روز لاک ڈاﺅن کے بعدٹنل کے آرپار عوامی نقل وحمل اورکاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں ،سری نگراورجموں شہروں سمیت جموں وکشمیرکے سبھی20اضلاع میں سوموار کوصبح کے وقت بازار کھل گئے ،تاہم باری باری دکانات کھولنے کی شرط کئی اضلاع میں برقرار ہے جبکہ اس دوران علی الصبح نجی گاڑیوں کیساتھ ساتھ مسافر گاڑیاں بھی شاہراہوں ،سڑکوں اورلنک روڑس پررواں دواں نظرآئیں ۔خیال رہے حالیہ کچھ دنوں سے یومیہ مثبت کیسوں اوراموات کی تعدادمیں کافی کمی آئی ہے ،اورجہاں ماہ مئی میں کیسوں کی یومیہ تعدادہزاروں اوراموات کی تعداددرجنوں میں تھی ،اب وہیں حالیہ کئی دنوں سے روزانہ سامنے آنے والے مثبت معاملات کی مجموعی تعدادایک ہزار سے کم اوریومیہ اموات کی تعدادبیس سے کم درج ہورہی ہے ۔کورونا کے پھیلاﺅ میں آئی کمی کودیکھتے ہوئے اسٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی نے جموں وکشمیرمیں جاری کورونا کرفیو اورلاک ڈاﺅن کے تحت عائد بندشوں اورپابندیوں میں نرمی لائی ۔تاہم نرمی کاپیمانہ الگ الگ اضلاع میں وہاں کی کورونا صورتحال کوملحوظ نظررکھ کرمقرر کیاگیا ہے۔8اضلاع میں ہفتے کے5دن اورباقی 12اضلاع میں ہفتے کے 4دن لاک ڈاﺅن اورکورونا کرفیو کے تحت بندشوں میں نرمی لائی گئی ہیں ۔جن آٹھ اضلاع میں5 دن کاروباری سرگرمیوں اورعوامی نقل وحمل کی اجازت دی گئی ہے ،وہاں صرف سنیچراوراتوار کوبندشیں اورپابندیاں عائد رہیں گی جبکہ سری نگراورجموں سمیت جن بارہ اضلاع میں4 دن کاروباری سرگرمیوں اورعوامی نقل وحمل کی اجازت دی گئی ہے ،وہاں جمعہ ، سنیچراوراتوار کوبندشیں اورپابندیاں عائد رہیں گی۔سوموارکی صبح سری نگرسمیت وادی کے تمام دس اضلاع کے ضلعی وتحاصیل صدر مقامات پرواقع بازار کھلے گئے اورسبھی اضلاع میں ٹرانسپورٹ سروس بھی بحال رہی ،دن بھربازاروں میں اچھا خاصا رش دیکھاگیاجبکہ سڑکوں پر نجی گاڑیوں کیساتھ ساتھ مسافرگاڑیاں بھی پورے دن بغیرکسی رکاﺅٹ کے رواں دواں رہیں ۔اس دوران بازاروں میں پولیس اورمیونسپل اداروں کی ٹیمیں بھی تعینات رہیں ،جو ایس اﺅپیز پرعمل درآمد پرکڑی نگاہ رکھی ہوئی تھیں ۔اس دوران پولیس نے ایس اﺅپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے متعددافرادسے جرمانہ وصول کرنے کیساتھ ساتھ کچھ گاڑیاں ضبط کیں اورکئی ایف آئی آربھی درج کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں