282

کوروناوائرس کی دوسری لہرکااثربتدریج کم

362مثبت معاملات،10اموات
نیوزسروس
سری نگر:۱۲،جون:جموں وکشمیرمیںکوروناوائرس کی دوسری لہرمیں تیزی کیساتھ آرہی کمی کے بیچ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیرمیں کوروناکے362مثبت معاملات درج ہوئے تاہم کوروناوائرس میں مبتلائ10مریض لقمہ اجل بن گئے ۔اس دوران مزید1224کورونا متاثرہ افرادکے صحت یاب ہوجانے کے بعدفعال معاملات کی تعدادمیں 7ہزار759 تک نیچے آگئی ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جموں و کشمیرمیں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران362 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ،جن میں سے کشمیر میں261اور جموں صوبے میں101 افراد کو کورونا میں مبتلاءپایاگیا۔اس دوران10 کورونا مریضوںکی موت واقع ہوئی جن میں سے 7 صوبہ کشمیر میں اور 3صوبہ جموں میں دم توڑبیٹھے ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ اس دوران1224افراد شفایاب ہوئے،اوراب سرگرم معاملات کی تعداد مزید گر کر7759رہ گئی ہے۔سرکار کی جانب سے جاری اعدادوشمارمیںمزیدبتایاگیاکہ مزید 362 نئے معاملات درج ہونے کے بعدجموں وکشمیرمیں کورونا
میں مبتلاءہونے والوں کی کل تعداد 3لاکھ 12ہزار 156ہوگئی ہے ،تاہم ان میں 3لاکھ135صحت یاب ہوئے ہیں۔ جموںوکشمیرمیں فعال معاملات کی تعداد7ہزار759ہے،جن میںسے2ہزار876صوبہ جموں اور 4ہزار883 وادی کشمیرمیں قرنطین اور زیرطبی نگہداشت رکھے گئے ہیں۔مزید10مریضوں کے ازجان ہوجانے کے بعدجموں وکشمیرمیں کورونا وائرس کی زدمیں آکر مرنے والے افرادکی تعداداب4262تک پہنچ گئی ہے ،جن میں سے 2188کی موت کشمیرمیں ہوئی جبکہ 2074جموں صوبہ میں دم توڑ بیٹھے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں