374

گنڈ براٹھ سوپور جنگجومخالف آپریشن :سلامتی دستوں کو ایک بڑی کامیابی حاصل

مدثر پنڈت سمیت3لشکر کمانڈر جاں بحق
مقامی آبادی کو بڑی راحت نصیب ہوگی:آئی جی پی کشمیروجئے کمار
گنڈ براٹھ سوپور جنگجومخالف آپریشن :سلامتی دستوں کو ایک بڑی کامیابی حاصل
مدثر پنڈت سمیت3لشکر کمانڈر جاں بحق
مقامی آبادی کو بڑی راحت نصیب ہوگی:آئی جی پی کشمیروجئے کمار
بلال احمد

سوپور:۱۲، جون:شمالی کشمیرمیںسلامتی دستوں کوسوموار کی صبح اُسوقت ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ،جب سوپورکے مضافاتی گاﺅں گنڈ براٹھ میں ہوئی ایک خونین معرکہ آرائی کے دوران پولیس کوکئی کیسوں میں انتہائی مطلوب لشکر کاایک مقامی کمانڈر مدثر پنڈت ایک مقامی اورایک غیرملکی جنگجو سمیت جاں بحق ہوگیاجبکہ ایک فوجی اہلکارکاندھے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔معرکہ آرائی کے دوران مارے گئے تینوں جنگجو لشکرکے اہم کمانڈرتھے اورتینوں مہلوک کمانڈرپولیس کوکئی ہلاکتوں وحملوں میں مطلوب تھے ۔آئی جی پی کشمیروجئے کمارنے گنڈ براٹھ سوپور آپریشن کے دوران تین جنگجوﺅں کو ہلاک کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ لشکر کمانڈرمدثرکی ہلاکت مقامی آبادی کیلئے ایک بڑی راحت ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے گنڈ براٹھ
میںکچھ جنگجوﺅںکی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، اسکے اسپیشل آپریشن گرﺅپ،فوج کی22آرآر اور سی آر پی ایف کی 177،179اور92بٹالینوں سے وابستہ اہلکاروںنے اتوارکوشام دیر گئے مذکورہ علاقہ کومحاصرے میں لیکر جنگجومخالف آپریشن شروع کیا۔ذرائع نے بتایاکہ رات دیر گئے جنگجومخالف آپریشن روک دیاگیا تاہم مزید فورسزکمک طلب کرکے ا س پورے علاقے کوچاروں اطراف سے سخت محاصرے میں رکھاگیا تاکہ یہاں پھنسے جنگجوﺅں کوفرارہونے کاکوئی موقعہ نہ مل سکے ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ سوموار کوعلی الصبح گنڈبراٹھ سوپور میں دوبارہ آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی دستوں کی جانب سے مشتبہ جگہ کو گھیرے میں لینے کے دوران وہاں موجود جنگجوﺅں نے فائرنگ شروع کی ،جسکے بعدفوج ،فورسزاورایس اﺅجی اہلکاروں نے جوابی کارروائی عمل میں لائی ۔ذرائع نے بتایاکہ طرفین کے درمیان کافی وقت تک جاری رہنے والی جھڑپ کے دوران تین جنگجومارے گئے ،جن میں پولیس کوکئی کیسوں میں انتہائی مطلوب لشکر کاایک مقامی کمانڈر مدثر پنڈت بھی شامل ہے ۔جموں وکشمیرپولیس کی جانب سے ٹویٹر ہینڈل پردی گئی جانکاری کے مطابق اس معرکے میں لشکر سے وابستہ تین جنگجومارے گئے ،جن لشکر کمانڈر مدثر پنڈت ساکنہ ڈانگرپورہ زینہ گیرسوپور، پاکستانی جنگجو اسرار عرف عبداللہ اورایک مقامی جنگجوخورشیداحمدمیرساکنہ گنڈ براٹھ بھی شامل ہے۔جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مدثر پنڈت3پولیس اہلکاروں، 2 کونسلروں اور2عام شہریوں کی حالیہ ہلاکتوں سمیت کئی دیگر جرائم میں ملوث تھا۔کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے بتایا کہ مدثر پنڈت3 پولیس اہلکاروں،2 کونسلروں اور 2 عام شہریوں کی حالیہ ہلاکتوں کے علاوہ متعدد دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوںمیں ملوث تھا۔انہوں نے بتایا کہ مدثر پنڈت کے ساتھ ایک پاکستانی جنگجو اسرار عرف عبداللہ کو بھی ہلاک کیا گیا ہے جو شمالی کشمیر میں 2018 سے سرگرم تھا۔آئی جی پی کشمیروجئے کمار نے مزیدکہاکہ مدثر پنڈت کی ہلاکت سے مقامی آبادی کو بڑی راحت نصیب ہوگی۔اس دوران سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل عمران موسوی نے بتایا کہ سوپور کے گنڈ براٹھ علاقہ میں جنگجو مخالف آپریشن جموں و کشمیر پولیس کو ملنے والی خفیہ اطلاعات کی بنا پر شروع کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایاکہ اس آپریشن کے دوران تین جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ گنڈبراٹھ سوپورمیں ہوئی جھڑپ کے دوران ایک فوجی جوان کاندھے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا،اوراُس کوسری نگرمیں قائم فوجی اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں اُ سکی حالت مستحکم ہے۔ عام لوگوں یا سیکورٹی فورسز کا نہ نقصان نہ ہو یہ یقینی بنانے کے لئے بہت زیادہ احتیاط سے کام لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں