386

یوگا کاعالمی دن کورونا بحران میں اُمید کی کرن : وزیر اعظم مودی

انسانیت کےلئے ہندوستان کا انوکھا تحفہ: صدررام ناتھ کووند
یوگا کاعالمی دن
کورونا بحران میں اُمید کی کرن : وزیر اعظم مودی
انسانیت کےلئے ہندوستان کا انوکھا تحفہ: صدررام ناتھ کووند
یو این آئی

نئی دہلی :۱۲، جون : وزیر اعظم نریندر مودی نے سوموارکے روزکہا کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں یوگا پوری دنیا کے لئے امید کی کرن بنا ہوا ہے اور ’یوگا سے تعاون تک‘ کا منتر ایک نئے مستقبل کو راہ دکھائے گا ، انسانیت کو مضبوط بنائے گا۔وزیراعظم مودی نے ساتویں عالمی یوگا ڈے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آج جب پوری دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے تو یوگا امید کی ایک کرن بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھلے ہی2 سالوں سے دنیا
بھر کے ممالک اور ہندوستان میں کوئی بڑی عوامی تقاریب کا انعقاد نہیں ہوا ہو لیکن یوگا ڈے کے تیئں جوش و خروش ذرا بھی کم نہیں ہوا ہے۔نریندرا مودی نے کہا کہ گیتا میں کہا گیا ہے کہ غموں سے چھٹکارا اور آزادی کو ہی یوگا کہتے ہیں۔ ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنے والی انسانیت کے اس یوگا سفر کو ایسے ہی آگے بڑھانا ہے چاہے کوئی بھی جگہ ہو،کوئی بھی صورتحال ہو ، ہر عمر کے لئے ہر ایک کے لئے یوگا کے پاس کوئی نہ کوئی حل ضرور ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں یوگا کے تئیں پرتجسس لوگوں کی تعداد بہت بڑھ رہی ہے۔ ملک اور بیرون ملک یوگا اداروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ایسی صورتحال میں ، یوگا کا بنیادی فلسفہ ، بنیادی اصول ہے ، اسے برقرار رکھتے ہوئے یوگا کو لوگوں تک پہنچنا چاہئے ، بلا تعطل اور مسلسل پہنچنا چاہئے ، یہ کام ضروری ہے۔ اور یہ کام یوگا سے وابستہ لوگوں کو یوگا کے آچاریوں ، یوگا مبلغین کو ساتھ مل کر کرنا چاہئے۔ ہمیں خود بھی یوگا کا عہد کرنا ہے ، اور سبھی کو بھی اس عہد کے ساتھ جوڑنا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ’یوگا سے تعاون تک‘ کا یہ منتر ہمیں ایک نئے مستقبل کی راہ دکھائے گا ، انسانیت کو تقویت بخشے گا۔ صدر رام ناتھ کووند نے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہے۔رام ناتھ کووند نے پیر کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر سب کو مبارکباد۔ ہمارے رشیوں نے ہزاروں سالوں سے لاکھوں کروڑوں لوگوں کو صحت اور خوشگوار زندگی کی نعمت اور جسم و دماغ کے امتزاج کا ذریعہ یوگا کی شکل میں دنیا کو پیش کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا “انسانیت کے لئے یہ ہندوستان کا انوکھا تحفہ ہے۔ یوگا کووڈ19 کے تناظر میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اس موقع پر کووند نے راشٹرپتی بھون کمپلیکس میں یوگا کی مشق کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں