404

کوروناکی دوسری لہرکی بازگشت اورلازمی رہنمااصول بالائے طاق

خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مہم
3394 افرادسے 4لاکھ 26ہزار780 روپے بطورجرمانہ وصول
خلاف ورزی پرضلع کولگام میں 32دکانات سیل:پولیس
نیوزسروس

سری نگر :۹۲،جولائی :کوروناوائرس کی ممکنہ تیسری لہر کے خدشات کے بیچ پولیس نے کووڈ19مناسب طرز عمل اورایس اﺅپیزکی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف اپنی مہم تیز کردی ہے ،اور گزشتہ محض24گھنٹوں کے دوران پولیس نے ماسک نہ پہننے اوردیگرخلاف ورزیوں کے مرتکب 3394افرادسے مبلغ4لاکھ 26ہزار روپے سے زیادہ کاجرمانہ وصول کیا ۔ سینکڑوں اموات کاموجب بننے والی کورونا کی دوسری لہرکے پھیلاﺅمیں کمی آنے کے بعدبندشوں میں کی گئی نرمی کے بعدلوگوں نے کورونا سے بچنے کی ساری احتیاطی تدابیر کو پس پشت ڈالدیا ہے ۔بازاروں ،دفتروں ،ہوٹلوں ،ٹی اسٹالوں اورمسافرگاڑیوں میں ماسک کے استعمال ،سماجی دوری اورجسمانی فاصلہ قائم رکھنے جیسی لازمی احتیاط کوبالائے طاق رکھاگیا ہے ۔اب شاذونادرہی کوئی شخص ماسک پہنے نظرآتاہے جبکہ مسافروں گاڑیوں میں اب اوور لوڈنگ بھی نظرآتی ہے اورڈرائیور گنجائش سے زیادہ مسافروں کوسوارکررہے ہیں ،ہوٹلوں ،اسپتالوں اوردفتروں میں بھی سماجی دوری اورجسمانی فاصلے کاکوئی خیال نہیں رکھاجارہاہے جبکہ ماہرین نے بارہاخبردارکیا ہے کہ ماہ اگست میں کسی بھی وقت کوروناکی تیسری لہرپھوٹ سکتی ہے ،طبی ماہرین کامانناہے کہ اگرلوگوں نے پہلی لہرکے تھم جانے کے بعداپنائی گئی لاپرواہی کودوسری لہر کے کمزور پڑجانے کے بعدبھی جاری رکھاتو یہ لاپرواہی تیسری لہرکاموجب بن سکتی ہے ۔اس دورا ن جموں وکشمیرپولیس نے کورونامخالف احتیاطی تدابیر ،اصولوں اورقواعدوضوابط نیز کووڈ19مناسب طرز عمل کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف اپنی مہم جاری رکھی ہے ۔پولیس نے ایک بیان میں کہاہے کہ کورونا سے بچنے کے لازمی اصولوں اوررہنما قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4لاکھ 26ہزار780 روپے کاجرمانہ وصول کیاگیا۔پولیس نے بتایاکہ اس دوران کشمیر میں3394 افرادکیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اوراُن سے جرمانہ وصول کیاگیا۔پولیس کے مطابق
لوگ کوروناکی دوسری لہرتھم جانے کے بعدکورونا سے محفوظ رہنے کیلئے دی گئی ہدایات پرعمل نہیں کررہے ہیں ۔پولیس نے بتایاکہ ضلع کولگام میں 32دکانات کوسیل کردیاگیا۔پولیس نے اسبات پرزوردیاہے کہ عام لوگ کورونا سے بچنے کیلئے مقررہ رہنمااصولوں اورکووڈ19مناسب طرزعمل کالازمی پاس ولحاظ کریں اورسبھی احتیاطی اصولوں کی پابندی کریں تاکہ کوروناکی تیسری ممکنہ لہرکے امکانات کوکم کیا جائے ۔پولیس نے کہاکہ حکومت نے کوروناسے بچنے کیلئے جورہنمااصولوں اورقواعد جاری کئے ہیں ،سبھی لوگوں کوان کی لازمی طورپرپابندی کرنی چاہئے ،کیونکہ اسی میں اُن کی اپنی بھلائی اورسلامتی ہے ۔پولیس نے خبردارکیا ہے کہ خلاف ورزی کوکسی بھی طوربرداشت نہیں کیا جائیگا اورخلاف ورزی یالاپرواہی کے مرتکب عام شہریوں ،تاجروں ،دکانداروں ،ٹرانسپورٹروں اوردوسرے طبقوں کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائیگی ۔پولیس بیان میں بتایاگیاہے کہ کشمیر وادی کے سبھی دس اضلاع میں پولیس نے کورونامخالف رہنمااصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مہم تیز کردی ہے ،اسلئے خاص وعام کوچاہئے کہ وہ کوروناسے بچنے کی تدابیر اوراصولوں کی پاسداری کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں