454

کورونا کی دوسری لہر میں پھر تیزی کارُجحان

181نئے مثبت معاملات درج
ایک اور مریض کی موت واقعہ،175 مریض شفایاب
نیوز سروس

سری نگر :۹۲،جولائی :کورونا وائرس کی دوسری لہر میں پھر تیزی کارُجحان پیداہواہے کیونکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیرمیں 181نئے مثبت معاملات درج ہوئے جس کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد3لاکھ21ہزار207تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 67جبکہ کشمیر میں 114نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اس دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے متاثرہ ایک اور مریض کی موت واقعہ ہوئی ہے جبکہ 175متاثرہ مریضوں کی شفایابی کےساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں مزید کمی آگئی ۔ جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کچھ
حد تک کمی دیکھنے کو ملی جبکہ اموات میں بھی ٹھہراﺅ آنے لگا ۔حکام کے مطابق جموں کشمیر کے کسی بھی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک اور کورونا متاثرہ مریض کی موت واقع ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 4377تک پہنچ گئی ہے ۔ تازہ موت جموں کے میڈیکل کالج میںہوئی ہے ادھرگزشتہ 24گھنٹوں میں 181نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 321207تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 67جبکہ کشمیر میں 114نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے متاثرہ ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 175متاثرہ مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں اس وقت 1144 فعال معاملات ہےں جبکہ سرینگر کو چھوڑ کر جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں دس سے کم نئے معاملات درج ہوئے ہیں ۔قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میںکافی کمی دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے لوگوں نے تھوڑی سے راحت کی سانس لی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں