626

سری نگرکے کورونامتاثرہ علاقوں میں SOPsکی خلاف ورزیاں،کئی دکانات سیل

کئی علاقوں میں لاک ڈاﺅ ن کانفاذ زیرغور
ڈپٹی کمشنراورایس ایس پی لیا صورتحال کاجائزہ،خلاف ورزیوں پرسخت کارروائی کی وارننگ
نیوز سروس

سری نگر:۰۲،ستمبر:سیول وپولیس انتظامیہ کے ضلعی سربراہان نے سوموار کوخبردارکیاکہ شہر سری نگرکے کورونا متاثرہ علاقوں میں جلد لاک ڈاﺅ ن کانفاذ زیرغورہے ۔ڈپٹی کمشنر سری نگر محمداعجاز اسداورایس ایس پی سری نگر سندیپ چودھری نے شہر کے کئی کووڈ19متاثرہ اورکنٹونمنٹ زون قرار دئیے گئے کچھ علاقوں کادورہ کرنے کے دوران پایاکہ یہاں کوروناسے متعلق مناسب رویہ اورمعیاری عملیاتی طریقہ کار یعنی ایس اﺅپیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔اس دوران معلوم ہواکہ ضلع سری نگرمیں ابتک2درجن سے زیادہ کورونا متاثرہ علاقوں کوکنٹونمنٹ زون کے دائرے میں لایاگیا ہے اورایسے علاقوں میں ’بے ترتیب ٹیسٹنگ ‘عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ کچھ متاثرہ علاقوں میں کوروناسے بچاﺅ کی ٹیکہ کاری یاویکسی نیشن بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ حالیہ کئی دنوں سے شہر سری نگرسے سب سے زیادہ کورونامثبت معاملات سامنے آنے کے بعدضلع انتظامیہ شہر کے باقی علاقوں تک وبائی وائرس کے پھیلاﺅ کوروکنے کیلئے متحرک ہوگئی ہے ،اوراب تک شہرسری نگرمیں لگ بھگ2درجن سے زیادہ ایسے علاقوں یابستیوں وغیرہ کوکنٹونمنٹ(باقی۸پر)
زون کے دائرے میں لایاگیا ہے ،جہاں حالیہ مذہبی اجتماعات کے بعد یومیہ مثبت کیسوں میں اضافہ درج کیاگیا ہے ۔انتظامیہ ذرائع نے بتایاکہ کنٹونمنٹ زون کے دائرے میں لائے گئے کئی کورونا متاثرہ علاقوں میں چوراہوں اورنکڑوں وغیرہ پر لوہے کی سلاخیں نصب کرکے معمول کی نقل وحمل پرپابندی عائد کردی گئی اورایسے سبھی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کیساتھ ساتھ دکانداروں کوبھی اپنی نقل وحمل اورکام کاج کے دوران حددرجہ احتیاط برتنے اورکورونا سے متعلق مناسب رویہ اپنانے کامشورہ دیاگیا ،لیکن اس کے باوجود کئی ایسے علاقوں سے یہ شکایات موصول ہوتی رہیں کہ یہاں ایس اﺅ پیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ ان ہی شکایات اورزمینی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے سوموار کے روز ڈپٹی کمشنر سری نگر محمداعجاز اسد نے ایس ایس پی سری نگر سندیپ چودرھری اورمختلت متعلقہ محکموں کے افسروں کے ہمراہ کئی کورونامتاثرہ اورکنٹونمنٹ زون قرار دئیے گئے علاقوں کادورہ کرکے صورتحال کاجائزہ لیا۔ایس ایس پی سمیت کئی ضلعی افسروں کے ہمراہ کئی علاقوں کادورہ کرنے کے بعدڈپٹی کمشنر سری نگر محمداعجاز اسدنے کہاکہ کچھ لوگوںکی لاپرواہی اورایس اﺅپیز کی خلاف ورزی کے باعث ہم شہر کی پوری آبادی کوخطرے میں نہیں ڈال سکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کئی کورونا متاثرہ اورکنٹونمنٹ زون قرار دئیے گئے کچھ علاقوں میں ایس اﺅپیز اورکورونا سے متعلق مناسب رویے کی خلاف ورزی ہوری ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگرکاکہناتھاکہ ہم نے پایاکہ کئی علاقوں میں متواتر طورپر ایس اﺅپیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے ،اسلئے ضلع انتظامیہ ایسے علاقوںمیں سختی کیساتھ لاک ڈاﺅن نافذکرنے پرغورکررہی ہے ۔محمداعجاز اسدکاکہناتھاکہ ہم کچھ علاقوںمیں ہورہی خلاف ورزی کے چلتے پورے ضلع سری نگرکی آبادی کوخطرے میں نہیں ڈال سکتے ہیں ،اوراسلئے ہمیں کچھ سخت اقدامات اُٹھانے پڑیں گے ۔ڈپٹی کمشنر سری نگرنے واضح کیاکہ کورونامتاثرہ علاقوںمیں کووڈ19سے متعلق مناسب رویہ اورایس اﺅپیز اپنانے میں ہورہی خلاف ورزیوں کے باعث ضلع انتظامیہ ایسے علاقوں میں سخت لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کامنصوبہ رکھتی ہے اوراس پر غور کیاجارہاہے ۔اس اچانک دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایس ایس پی سری نگرکے ہمراہ کئی کورونامتاثرہ علاقوںمیں واقع شوپنگ مالز،تجارتی مراکز اوردکانات پر ایس اﺅپیز کی خلاف ورزیوں کاازخودمشاہدہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سری نگرنے کہاکہ دورے کے دوران ایس اﺅپیز کی خلاف ورزی کرنے پرکئی دکانات کوسیل کردیاگیا۔اس دوران ایس ایس پی سری نگر سندیپ چودھر ی نے کہاکہ اچانک دورے کے دوران کئی دکانات اورتجارتی مراکزپرایس اﺅپیز کی خلاف ورزی پائی گئی ۔انہوںنے کہاکہ اگر لوگوںنے ایس اﺅپیز اورلازمی ہدایات کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ جاری رکھاتوپولیس کی جانب سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں