670

الصلاة و السلام علیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، الصلاة والسلام علیک حبیب اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

عیدمیلا النبی ﷺ
درگاہ حضرتبل میں رُوح پرورتقریب ،ہزاروں عقیدتمند موئے مقدس ﷺ کے دیدارسے فیضیاب
شمال وجنوب مختلف مقامات پر بھی عظیم الشان تقریبات کااہتمام،کئی جگہوں پرمیلا دجلوس بھی برآمد
نیوز سروس،منظورشیری ،شاہ ہلال

سری نگر،بارہمولہ،اننت ناگ:۹۱،اکتوبر: صلی اللہ علیک یارسول اللہ ﷺ وصلم علیک یاحبیب اللہ ﷺ۔۔۔نبی آخر الزماں ،رسول رحمت ،حضور پُرنور،حضرت محمدمصطےٰ ﷺ کی یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے آج پوری دنیا میں ’عیدمیلادالنبیﷺ‘کی تقریب سعیدپورے تزک واحتشام اوردینی جوش وجذبے کیساتھ منائی گئی۔جموں وکشمیر میں عیدمیلاد النبیﷺ کی سب سے بڑی ،رُوح پرور اورعظیم الشان تقریب سعیدجھیل ڈل کے کنارے پرواقع تاریخی آثار شریف درگاہ حضرتبل میں منائی گئی ،جہاں شب خوانی کی بابرکت مجلس میں شامل ہزاروں مردوزن عقیدتمندوںنے پوری رات رسول رحمتﷺ کوہدیہ تہنیت پیش کیا ،اورمنگل کی صبح نمازفجر کے بعدیہ سارے عقیدتمند موئے مقدس ﷺ کے دیدار سے فیضیاب ہوئے ۔نماز فجر کے موقعہ پرشہر کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں لوگ درگاہ حضرتبل پہنچے تھے اوروہ بھی دیدار موئے پاک ﷺ سے فیضیاب ہوئے ۔ درگاہ حضرت بل کے منتظم پیر مسعود نے کہا کہ19اور20اکتوبرکو ہر نماز کے بعدعقیدت مند پیغمبر اسلام ﷺ کے موئے مقدس کی زیارت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عید میلاد النبیﷺکے بعد جمعہ22اکتوبر کو موئے مقدس کی دوبارہ زیارت کی جاسکے گی۔پیرمسعود نے کہا کہ وقف بورڈ نے حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ اس بات یقینی کو بنایا جا سکے کہ ہر عقیدت مند کورونا وبا کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اختیارکرےں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وبا کے حوالے سے حفاظتی تدابیر کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں گے۔ یوم ولادت باسعادت نبی آخر الزمانﷺ کی مناسبت سے کشمیر بھر میں
منگل کے روز بابرکت تقاریب اور روح پرور تقریبات اورمجالس و میلاد ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔پورے کشمیرمیں خصوصی تقاریب و ریلیوں کا انعقاد ہوا اور لاکھوں کشمیری عاشقان رسول صلہ اللہ علیہ والہ وسلم نے حضور پرنورﷺ کے تئیں اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں وادی بھر سے ہزاروں فرزندان توحید کا جیسے سیلاب امڈ آیا۔ وادی کے اطراف واکناف سے ہزاروںعاشقان رسولﷺ نے سوموارکی شام سے ہی درگاہ حضرتبل کی جانب پیش قدمی کی اور پوری رات یہاں عبادت اور درود و اذکار میں گزاری۔منگل کی صبح نماز فجر کے بعددرگاہ حضرتبل میں ہزاروں عقیدتمندوں کی آمد کاسلسلہ شروع ہوگیا ،اورنماز عشاءتک یہاں ہزاروں عقیدتمند ہرنماز کے بعدموئے مقدس ﷺکے دیدار سے فیضیاب ہوئے ،اس دوران درگاہ حضرتبل کی فضاءدرود واذکار کی گونج سے معطر ہوتی رہی ۔درگاہ حضرتبل میں ہرنماز کے بعداُسوقت رقعت آمیز اوررُوح کوتازگی بخشنے والے مناظر دیکھے گئے ،جب لوگ دیدار موئے پاک ﷺسے فیضیاب ہوئے ۔اس دوران ’ الصلاة و السلام علیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، الصلاة والسلام علیک حبیب اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ‘کی رُوح پرورگونج دوردورتک سنائی دی ۔وادی کے مختلف علاقوں سے عیدمیلادالنبیﷺ کی تقریب سعیدمیں شرکت کیلئے درگاہ پہنچنے والے عقیدتمندوں کولیکر آنے والی گاڑیوں کیلئے محکمہ ٹریفک پولیس نے پہلے ہی روٹ پلان جاری کیاتھا ،جب درگاہ حضرتبل کی حدود سے باہر ان گاڑیوںکی پارکنگ کیلئے جگہیں مقررکی گئی تھیں ۔اس جناب صاحب صورہ ،سید صاحب سونہ وار، بارہمولہ ،کھرم سرہامہ ،پنجورہ شوپیان اور دیگر کئی صدر مقامات پر بڑی بڑی تقریبات کا انعقاد ہوا جہاں علمائے کرام، دانشور حضرات اور مفکرین اسلام نے سیرت رسول گرامی اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔دوسری جانب کشمیر کے طول و عرض میں میلاد النبی ریلیاں بر آمد ہوئیں جن میں بھاری تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شرکت کرکے اپنے آقا ئے نامدارﷺسے محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔بارہمولہ سمیت کئی مقامات پر مذہبی تنظیموں کے اہتمام سے بڑی بڑی ریلیاں اورمیلادجلوس برآمد ہوئے جن میں دینی مدارس کے طلبہ ،مدرسین اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھوں میں سبز پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر رسول گرامیﷺ سے اظہار محبت اور وحدت اسلامی کے نعرے درج تھے ۔اُدھرجنوبی ضلع اننت ناگ میں میلاد کا جلوس برآمد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول اور فرزندانہ توحید نے شرکت کی۔ اس جلوس میں شامل لوگ پیغمبر اخروزمان پر دوردو سلام پیش کر رہے تھے۔ادھرقصبہ ڈورو شاہ آباد میں بھی عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں نعرہ تکبیر اور نعرے رسالتﷺ کی صداو¿ں سے گونجتا ہوا ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول پر مشتمل میلاد جلوس نکالا گیا جسکی قیادت صدر اوقاف اسلامیہ ہمدانیہ خانقاہ فیض پناہ ڈورو شاہ آباد الحاج سعید غلام نبی بخاری صاحب، امام و خطیب خانقاہ فیض پناہ ڈورو حافظ و مولانا جاوید احمد شاہ صاحب، امام و خطیب خانقاہ اعظمیہ مولانا غلام جیلانی شاہ صاحب و امام و خطیب مسجد ح±سینیہ میرمیدان مولانا شبیر احمد عطاری صاحب کرررہے تھے۔جلوس میں علاقہ بھر سے آئے ہوئے ہزاروں لوگوں جن میں چھوٹے چھوٹے بچوں کےساتھ ساتھ خواتین کی ایک خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔جلوس نماز ظہر کے بعد خانقاہ فیض پناہ حضرت امیر کبیر میر سعید علی ھمدانی کے صحن سے نکل کر میر میدان، جعفر شاہ صاحب کے آستانیہ عالیہ سے واپس آکر کھڈ حمام، آرہبل ومین بازار ڈورو کا گشت لگا کر نماز عصر تک جاری رہا اور بعد میں حضرت میر سعید،علی ھمدانی کے صحن میں اختتامی دعاو¿ں کے ساتھ ہی پر امن طور اختتام پذیر ہوا۔ادھر ویری ناگ اور قاضی گنڈ، میں بھی میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریب سید نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیس اور عاشقان رسولﷺ نے مرکزی خانقاہوں اور مسجادوں سے جلوس نکال کر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے تیئں اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں