نیوزمانٹرینگ
سری نگر:۰۱،جنوری:کوروناوائرس کی عملاًتیسری لہر کے چلتے بھارت میں وبائی وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسوں کی تعداد4000کے نشان کوعبور کرکے 4033تک پہنچ گئی ہے۔مہاراشٹر،راجستھان،دہلی،کرناٹک،کیرلااورگجرات سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں ہیں جبکہ ہریانہ،تلنگانہ،اوراُترپردیش میں ابتک کوروناکے 100سے زیادہ معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔مرکزی وزارت صحت نے سوموار کی صبح اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں اومیکرون کے410نئے کیس سامنے آئے اوراس طرح سے بھارت میں کوروناکی نئی قسم اومیکرون میں مبتلاء ہونے والوں کی مجموعی تعداد4033تک پہنچ گئی ہے،جن میں سے1552اومیکرون متاثرہ مریض شفایاب ہوئے ہیں یاکہ اُنھیں اسپتالو ں سے رُخصت کیاگیاہے۔وزارت
صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سکم کے بغیرملک کی کل 27 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اومیکرون کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔متعلقہ وزارت کے مطابق مہاراشٹرمیں 1216،راجستھان میں 529،دہلی میں 5 13،کرناٹک441،کیرلا333، گجرات236، ہریانہ123،تلنگانہ123، اُترپردیش113،اوڑیشہ74،آندھراپردیش28،پنجاب27،مغربی بنگال27،گوامیں 19،مدھیہ پردیش میں 10،آسام میں 9،اُتراکھنڈمیں 8،میگھالیہ میں 4،جموں وکشمیرمیں 3،چندی گڑھ میں 3،انڈومان ونکوبارمیں 3،پانڈی چری میں 2،چھتیس گڑھ،ہماچل پردیش،لداخ او رمنی پورمیں اومیکرون کاایک ایک کیس درج کیاگیاہے جبکہ ریاست سکم میں ابھی کوروناکی اس نئی قسم کوکوئی معاملہ سامنے نہیں آیاہے۔