198

وبائی وائرسCovid-19اورOmicron نے بجائی خطرے کی گھنٹی

225دنوں کے بعد ایک لاکھ79ہزار723مثبت معاملات
نیوزمانٹرینگ

سری نگر:۰۱،جنوری:ملک میں کوروناوئرس کی تیسری لہرعملاًشروع ہوچکی ہے کیونکہ ہرگزرتے دن کیساتھ یومیہ کیسوں میں ریکارڈاضافہ ہورہاہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ79ہزار723 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جو گزشتہ225دنوں میں روزانہ رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیس ہیں۔مرکزی وزارت صحت نے سوموارکی صبح بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ79ہزار723 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران146متاثرہ مریض فوت ہوئے۔متعلقہ وزارت کے مطابق ملک میں کوروناوئرس کے کل معاملات 3کروڑ57لاکھ ہزار7ہزار727ہو گئے ہیں۔ وہیں 146 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 4لاکھ83ہزار936ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46ہزار569 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ جبکہ ملک میں اب بھی7لاکھ23ہزار619فعال معاملات یاایکٹو کیس موجودہیں۔ اب تک3کروڑ45لاکھ172 مریض کو رونا کو شکست دے چکے ہیں۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق، کل بھارت میں کورونا وائرس کیلئے13لاکھ52ہزار717 نمونوں کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ہندوستان میں پیر کو یومیہ مثبت شرح 13.29 فیصد رہی۔اس دوران ملکمیں پیر کے روز ترجیحی گروپوں، صحت کی دیکھ بھال اور فرنٹ لائن ورکرز اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو تیسری ’احتیاطی خوراک‘کا انتظام کرنا شروع کیاگیا۔ مرکز کی ہدایات کے مطابق، تیسری خوراک وہی ویکسین کی ہو گی جو پہلے دو جبوں کی ہو گی اور ان لوگوں کو دی جائے گی جنہیں نو ماہ قبل ٹیکہ لگایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں