475

محکمہ موسمیات نے کی سُرخ وارننگ جاری

بھاری برف باری کاامکان ظاہر
آج فضائی و زمینی ٹرانسپورٹ ہوسکتا ہے ایک بار پھر متاثر
یواین آئی

سری نگر:۷، جنوری:محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آنے والے 48 گھنٹوں کے دوران بھاری برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے جمعے کے روز بعد دوپہر بھاری برف باری کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 8 جنوری کی شام تک بھاری برف باری کا امکان ہے جس کے پیش نظر سبھی اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو تحریری طورپر آگاہی فراہم کی گئی ہے۔ا±ن کے مطابق شمالی، جنوبی اور وسطی کشمیر میں بھاری برف باری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جبکہ میدانی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ شرو ع ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔محکمہ موسمیات نے موجودہ موسمی صورتحال کے
پیش نظر ’ریڈ‘ الرٹ جاری کرتے ہوئے ان علاقے کے لوگوں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات لاحق رہتے ہیں، سے گھروں سے باہر نکلنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ خراب موسمی صورتحال سے آج یعنی8 جنوری کو فضائی و زمینی ٹرانسپورٹ ایک بار پھر متاثر ہوسکتا ہے۔لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ ایڈوائزری پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں۔بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے چند روز قبل ہی 7اور 8جنوری کے روز بھاری برف باری کی پیشین گوئی کی تھی جس کے پیش نظر سبھی اضلاع میں آفیسران کو اپنے ہیڈ کواٹر نہ چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں