1,297

IND vs SA: ٹیم انڈیا 2022 کا پہلا ٹسٹ ہارگئی، جنوبی افریقہ نے وانڈرس میں بنایا جیت کا ریکارڈ

India vs South Africa 2nd Test: سال 2022 کے اپنے پہلے ٹسٹ مقابلے میں ہندوستان کو شکست جھیلنی پڑی اور اسے جنوبی افریقہ نے سیریز کے دوسرے ٹسٹ میچ میں 7 وکٹ سے شکست دی۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر (Dean Elgar) نے کمال کی کارکردگی پیش کی اور میچ میں فاتحانہ اننگ کھیلی۔ اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی 1-1 سے برابری بھی کرلی۔
نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کی سال 2022 کی شروعات ہار سے ہوئی ہے۔ کے ایل راہل (KL Rahul) کی کپتانی مین کھیلنے اتری ٹیم انڈیا کو جنوبی افریقہ نے سیریز کے دوسرے ٹسٹ میچ (IND vs SA 2nd Test) میں جمعرات کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ جوہانسبرگ کے وانڈرس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ہندوستان کی پہلی اننگ 202 رنوں پر سمٹی، جس کے بعد میزبان ٹیم بھی 229 رن ہی بناپائی۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو دوسری اننگ میں 266 رنوں پر روک لیا، جس سے اسے جیت کے لئے 240 رنوں کا ہدف ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں