68

کوروناوائرس کی 2سالہ دہشت میں بتدریج کمی

سری نگر اورجموں شہرمیں ایک ایک کیس رپورٹ
18اضلاع میںکوئی نیا معاملہ نہیں
نیوزسروس
سری نگر:۶۱،مئی:حکومت نے پیرکی شام کو کہا کہ جموں وکشمیرمیں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2نئے مثبت معاملے سامنے آے ہیںجس میں ایککا تعلق جموں صوبہ اور ایک کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,54,148تک پہنچ گئی ہے۔اِسی دوران مزید6َفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں3 کشمیر صوبہ اور 3کا تعلق جموں صوبہ سے ہےں۔ بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوسِس کا آج کوئیمعاملہ سامنے آیا ہے ۔یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔کووِڈ ویکسی
نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7,270کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,29,09,989 تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,54,148معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)51صوبہ جموں میں 39اور کشمیر صوبے میں12)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,49,345اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,752تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,424کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,328کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,52,52,661ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 16مئی2022کی شام تک2,47,98,513نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,54,148 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک65,06,288افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں27,267اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔51فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ5,09,210اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق59,65,008اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں ایک نیا معاملہ درج کیا گیا ۔ کپواڑہ ، بانڈی پورہ ،شوپیان ،بارہمولہ ، بڈگام، اننت ناگ،کولگام ،پلوامہ اورگاندربل اضلاع سے مثبت معاملات کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔اِسی طرح ضلع جموںمیںایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے ۔راجوری، اودھمپور ، کٹھوعہ ،ڈوڈہ ، سانبہ ،کشتواڑ ، پونچھ ، رام بن اور رِیاسی اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں