894

آخر کارعدالت عظمیٰ کا بنچ تشکیل پایاہے

میںسماعت شروع ہونے کا منتظر ہوں:عمرعبداللہ

نیوزسروس
سری نگر:۴،جولائی:نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے منتظر ہیں۔ عمرعبداللہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا”آخر کار بنچ تشکیل پایاہے“۔ انہوںنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ میں ابھی سنجیدگی سے سماعت شروع ہونے کا منتظر ہوں۔مرکزی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 (جس میں جموں وکشمیرکو خصوصی پوزیشن دی گئی تھی)کو منسوخ کرنے کے تقریباً4 سال بعد ، چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں 5 ججوں کی آئینی بنچ اس فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت11جولائی کو کرے گا،اوراس حوالے سے پیرکو عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پرنوٹس شائع ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں