154

آنے والے دنوںمیں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی :لیفٹنٹ گورنر

جلد ہی ہوگی ملازمت کی پالیسی نافذ
کہا تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کا انتظار کرنے کا ذہن ترک کرنا ہوگا
نیوزایجنسی

سری نگر:۵۲،جون: جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کہا کہ آنے والے دنوں میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی کیونکہ حکومت جلد ہی ملازمت کی پالیسی نافذ کرے گی۔وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ماگام میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں حکومت ایک جاب(نوکری) پالیسی وضع کرے گی اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کا انتظار کرنے کا ذہن ترک کرنا ہوگا۔ایک ایم ٹیک نوجوان کی مثال دیتے ہوئے، لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ نوجوان اچھی تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود گزشتہ4 سالوں سے سرکاری ملازمت کا انتظار کر رہاتھا۔منوج سنہا کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے کے لیے ایک پالیسی کے تحت کام کر رہی ہیں اور کسی بے گناہ کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا، تاہم قصورواروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کشمیر میں امن کو دیکھ کر خوش نہیں ہیں اور حکومت انہیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں