130

شکایات کا ازالہ ،مشکلات کاسدباب

انتظامی سیکرٹری اوردیگرحکام ایک فون کال کی دُوری پر
عوام کرسکتے ہیں صبح10بجے سے شام5بجے تک گوش گزار
نیوزڈیسک

سری نگر:۵۲، جون:موجودہ حکومت نے جموں وکشمیر کے عوام کی شکایات کافوری ازالہ اورمشکلات کابلاتاخیرسدباب کرنے کیلئے اعلیٰ حکام کوپابند بنادیا۔ جموں وکشمیرکی حکومت نے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اورمحکموں کے دیگراعلیٰ افسران کوہدایت دی ہے کہ وہ عوام کیلئے فون پردستیاب رہیں ۔اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ایک عام اطلاع کے تحت عوام کومطلع کیاہے کہ وہ حکام بالا سے کسی بھی معاملے پر کام کے دنوںمیں صبح 10بجے سے لیکر سہ پہر5بجے تک فون پررابطہ کرسکتے ہیں ۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اس مقصد کیلئے انتظامی سیکرٹریوں اورمختلف سرکاری محکموں کے دیگرافسران سے رابطے کرنے کیلئے 5ٹیلی فون نمبرات وقف رکھے ہیں ،جن لینڈ لائن ٹیلی فون نمبرات پرلوگ انتظامی سیکرٹریوں اوردیگرافسران سے رابط کرکے اپنی شکایات اورمشکلات کونوٹ یادرج کراسکتے ہیں ،اُن میں ٹیلی فون نمبر0194-2506144،0194-2506115،0194-2506102،0194-2506111اور0194-2506112شامل ہیں ۔اس دوران معلوم ہواکہ روزانہ کی بنیادوں پر ان نمبرات پر لوگ اپنی بات حکام بالا تک پہنچانے کیلئے رابطہ کرتے ہیں ،اوراُنکی شکایات اورمشکلات کوانتظامی سیکرٹری فوری طورپر متعلقہ افسروں اورانجینئروںکی نوٹس میں لاتے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ انتظامی سیکرٹریوںنے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مشتہر کردہ ٹیلی فون نمبرات کوفعال رکھاہے ،تاکہ ضرورت مندلوگوں کواپنی مشکلات اورشکایات اُن تک پہنچانے میں کسی بھی مشکل یارکاﺅٹ کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ اس اقدام سے سیکرٹریٹ آنے والے ایسے لوگوںکی تعدادمیںکافی کمی آئی ہے ،جو انفرادی ،اجتماعی یابرادری کے مسائل کوحکام کی نوٹس میں لانے کیلئے سیکرٹریٹ کارُخ کرتے تھے ۔عوامی سطح پر بھی حکومت کے اس اقدام کوپذیرائی حاصل ہورہی ہے اورلوگ اس کی کافی سراہنا کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں