234

راجوری میں فوجی کیمپ پر ہوا فدائین حملہ قابل نفرت عمل

بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین
دہشت گردوں اوراُنکے حامیوں کاقلع قمع ہوگا:منوج سنہا
نیوزسروس

سری نگر:۱۱، اگست: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو راجوری ضلع میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پرکئے گئے فدائین حملے کی مذمت کی اور دہشت گردوں اور ان کے حامیوں سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے عزم کااعادہ کیا۔ بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات 2فدائین حملہ آوروںنے راجوری ضلع میں ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا، جس میں تین فوجی مارے گئے۔ اس کے بعد چار گھنٹے تک جاری رہنے والی فائرنگ کے تبادلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہ راجوری میں قابل نفرت دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عظیم قربانی دینے والے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین۔ حملے میں شہید ہونے والے بہادروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت۔ انہوںنے اسبات کااعادہ کیاکہ ہم دہشت گردوں اور ان کے پشت پناہوں کے مذموم عزائم سے مناسب طریقے سے نمٹیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں