405

مہاراجہ ہری سنگھ کا مذہب

’سب کےلئے انصاف‘ تھا:آزاد
نیوزسروس

سری نگر:۳۲، ستمبر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے جمعہ کو آنجہانی مہاراجہ ہری سنگھ کو ان کے127ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔جے کے این ایس کے مطابق غلام نبی آزاد نے ایک بیان میں کہاکہ حقیقی بصیرت، محب وطن اور جموں و کشمیر کے آخری ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ جی کو آج ان کی یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں مہاراجہ ہری سنگھ کی طرف سے لائی گئی تبدیلیوں کو یاد کیا ۔انہوں نے کہا کہ مہاراجہ دورکا منظم عوامی انتظامی نظام، عوام دوست پالیسیاں، سب کے لیے مفت اور لازمی تعلیم کا فروغ، ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے کام وغیرہ جموں و کشمیر کی ترقی میں سنگ میل تھے۔غلام نبی آزاد کے بقول مہاراجہ ہری سنگھ کا مذہب ’سب کےلئے انصاف‘ تھا۔ ایک مرتبہ اپنی عوامی تقریر میں مہاراجہ نے کہاتھاکہ اگر مجھے اس ریاست پر حکومت کرنے کے قابل سمجھا جاتا ہے، تو میں کہوں گا کہ میرے لئے تمام برادریاں، مذاہب اور نسلیں برابر ہیں۔ ایک حکمران کی حیثیت سے میرا کوئی مذہب نہیں ہے۔ تمام مذاہب میرے ہیں اور میرا مذہب انصاف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں