331

مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کو عام تعطیل قرار دینے کا فیصلہ

چند دنوں میں ہونگے سرکاری احکامات جاری
فیصلہ لوگوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے لیا گیا: لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا
نیوزسروس

جموں:۶۱، ستمبر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کو عام تعطیل کے طور پر منانے کا فیصلہ مقامی لوگوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے لیا گیا ہے۔انہوںنے جموںمیں ایک تقریب کے حاشےے پرنامہ نگاروںکے سولات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ مقامی لوگوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے، یہ فیصلہ آنجہانی مہاراجہ ہری سنگھ کے تعاون کو دیکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے امید ہے کہ چند دنوں میں سرکاری احکامات جاری کر دئیے جائیں گے۔حکام نے جمعرات کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں آنجہانی مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر عام تعطیل ہوگی۔ مہاراجہ ہری سنگھ 23 ستمبر1895 کو پیدا ہوئے۔یہ اعلان لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون میں سرکردہ سیاسی رہنماو ں، یووا راجپوت سبھا کے اراکین اور سول سوسائٹی کے اراکین بشمول جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ یونین کے سربراہ پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کے بعد کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہحکومت نے مہاراجہ ہری سنگھ جی کے یوم پیدائش کو عام تعطیل کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ممتاز سیاسی رہنما بشمول ممبر پارلیمنٹ، جگل کشور شرما؛ سابق ڈی سی ایم، ڈاکٹر نرمل سنگھ؛ دیویندر رانا، ست شرما؛ اجیت سنگھ، صدر آل جے اینڈ کے ٹرانسپورٹ یونین؛ اس موقع پر یووا راجپوت سبھا کے صدر راجن سنگھ اور یووا راجپوت سبھا کے ممبران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں