651

آرمڈ فورسز فلیگ ڈے:راج بھون جموںمیں تقریب:لیفٹنٹ گورنر کی مسلح افواج کو مبارکباد

فوجی جوانوں کی بہادری اور ملک کے تئیں اُنکی خدمات کو خراج تحسین:منوج سنہا
نیوز سروس

سری نگر:۷، دسمبر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے پر فوج کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے فوجی جوانوں کی بہادری اور ملک کے تئیں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔بتادیں کہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے جس کو ہندوستان کا یوم پرچم بھی کہا جاتا ہے، مسلح فوج کے جوانوں اور سابق فوجیوں کے اعزاز میں 1949 سے ہر سال 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقعے پر فوج کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ’آرمڈ فورسز فلیگ ڈے پر میں مسلح افواج اور ان کے اہلخانہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھاکہ ’میں اپنے فوجی جوانوں کی ہمت اور لگن کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کی بہادری اور ملک کے تئیں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘۔منوج سنہا نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ یوم پرچم ہم سب کے لئے بہادر فوجی جوانوں کے ساتھ اظہار تشکر ویکجہتی کرنے کا ایک موقع ہے۔انہوں نے کہاکہ’میں تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر امداد کرکے فوجی جوانوں، سابق فوجی جوانوں اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبودی کے اس عظیم کام میں اپنا حصہ ادا کریں‘۔اس دوران جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو مسلح افواج کے پرچم کے دن کے موقع پر مسلح افواج کے تمام ارکان اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔جموں راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ شان نے لیفٹیننٹ گورنر اور چیف سکریٹری ارون کمار مہتا کی جیکٹ پر مسلح افواج کا جھنڈا لگایا۔مسلح افواج کے بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، سنہا نے کہا کہ یوم پرچم ہم وطنوں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ مسلح افواج کے جوانوں کے ساتھ اظہار تشکر اور یکجہتی کا اظہار کریں۔منوج سنہا نے کہا، ”میں اپنے سپاہیوں کی ہمت اور لگن کو سلام کرتا ہوں اور ان کی بہادری اور ہمارے ملک کی خدمت کو تشکر کے ساتھ تسلیم کرتا ہوں۔انہوںنے لوگوں سے فوجیوں، سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے قائم کیے گئے مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالنے کی اپیل کی۔بریگیڈیئر شان نے بعد ازاں لیفٹیننٹ گورنر کو سابق فوجیوں، ویر ناریوں، ان کے زیر کفالت افراد اور مسلح افواج کے حاضر سروس اہلکاروں کی بہبود کے لیے محکمہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں