569

ایوانِ پارلیمان کی پیداواری صلاحیت بڑھنی چاہئے

پہلی بار منتخب ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کی زیادہ سے زیادہ شراکت کو یقینی بنانا چاہیے:وزیر اعظم مودی
یواین آئی

نئی دہلی:۷، دسمبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پارٹی لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ ایوان کی کارروائی کی پروڈکٹی وٹی میں اضافہ کریں اور جمہوری نظام میں پہلی بار منتخب ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کی زیادہ سے زیادہ شراکت کو یقینی بنانا چاہیے۔مسٹر مودی نے پارلیمنٹ ہاو¿س کمپلیکس پہنچنے پر اپنے میڈیا بیان میں یہ بات کہی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن اور ارجن رام میگھوال بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔مسٹر مودی نے کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس آزادی کے امرت کال میں ہو رہا ہے۔ ہم ایک ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب ہمارے ملک کو جی 20 کی سربراہی کا موقع ملا ہے۔ آج جس طرح سے ہندوستان عالمی سطح پر اپنی شرکت بڑھا رہا ہے، ایسے میں ہمیں یہ چیئرمین شپ ملنا ایک بہت بڑا موقع ہے۔ جس طرح سے عالمی برادری میں ہندوستان کا مقام اور اس کی توقعات میں اضافہ ہوا ہے، ہندوستان عالمی سطح پر اپنی شراکت داری میں اضافہ کرتا جا رہا ہے۔ ایسے وقت میں جی 20 کی میزبانی کرنا ایک بڑا موقع ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جی 20 چوٹی کانفرنس صرف ایک سفارتی تقریب نہیں ہے، یہ دنیا کو ہندوستان اور اس کی جمہوریت کی صلاحیت کو مجموعی طور پر ظاہر کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔ پچھلے دنوں سبھی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ ملاقات میں اس پر بات ہوئی ہے۔ توقع ہے کہ ہندوستان کا وہی جذبہ ایوان میں بھی ظاہر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں