442

9سے10دسمبر اور12سے13دسمبر کو مغربی ہوائیں موسمی صورتحال پر اثرانداز

13دسمبر تک2مراحل میں
ہلکی سے درمیانی برفباری ہونے کاامکان
17دسمبرتک موسم خشک رہنے کاامکان: ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات
نیوزسروس

سری نگر:۷، دسمبر:محکمہ موسمیات نے 13دسمبر تک جموں وکشمیر میں 2مراحل میںہلکی سے درمیانی برف باری ہونے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے بدھ کوکہاکہ اس دوران 9سے10دسمبر اور12سے13دسمبر کو مغربی ہوائیں موسمی صورتحال پر اثرانداز ہونگی ۔ساتھ ہی متعلقہ محکمہ کے ایک اعلیٰ ذمہ دار نے 13دسمبر تک درجہ حرارت میں کمی کاسلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ اسکے بعدرات کے درجہ حرارت میں قدرے بہتر ی آئے گی تاہم دن کادرجہ حرارت معمول سے 5سے8ڈگری سینٹی گریڈ تک ہی رہنے کاامکان ہے ۔ سری نگرمیں قائم ہندوستانی محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکز میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر مختار احمد نے بدھ کوآنے والی دنوں کے موسمی تغیر وتبدل کے بارے میں بتایا۔انہوںنے کہاکہ 8دسمبر کی شام تک موسمی صورتحال جوںکی توں رہے گی ،تاہم 9اور 10دسمبر کوموسم کروٹ بدلے گا۔ماہر موسمیات مختار احمد نے بتایاکہ 9اور10دسمبر کو کشمیر وادی ،خطہ پیرپنچال اور خطہ چناب کے میدانی علاقوںمیں ہلکی برف باری ہونے کاامکان ہے تاہم بالائی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجہ کی برف باری ہوسکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اسکے بعد2دن موسم مجموعی طور پر خشک رہے گاتاہم مطلع ابرآلود ہی رہے گا۔محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکزسری نگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کامزید کہناتھاکہ 12اور13دسمبر کو دوسری مرتبہ موسم خراب رہے گا ،اوران 2دنوںکے دوران بھی کشمیر وادی ،خطہ پیرپنچال اور خطہ چناب کے میدانی علاقوںمیں ہلکی برف باری ہونے کاامکان ہے تاہم بالائی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجہ کی برف باری ہوسکتی ہے ۔انہوںنے ممکنہ طور پر ہلکی سے درمیانی برف باری کی زدمیں آنے والے علاقوںکاذکر کرتے ہوئے کہاکہ شمالی کشمیر میں بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،وسطی کشمیرمیں گاندربل اوربڈگام اضلاع کے میدانی اور بالائی علاقوں کیساتھ ساتھ زوجیلا درے اور مغل روڑ پر واقع پیرکی گلی کے مقام پر ہلکی سے درمیانی برف باری ہونے کاامکان ہے ۔ماہر موسمیات ڈاکٹر مختار احمدنے مزید کہاکہ اسکے بعد 17دسمبرتک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کاامکان ہے ۔انہوں نے 13دسمبر تک درجہ حرارت میں کمی کاسلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ اسکے بعدرات کے درجہ حرارت میں قدرے بہتر ی آئے گی تاہم دن کادرجہ حرارت معمول سے 5سے8ڈگری سینٹی گریڈ تک ہی رہنے کاامکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں