632

کشمیر میں بھی فلم ’پٹھان ‘ کاجنون

INOX-Multiplexتھیٹر کے باہرناقابل یقین رش
3دنوںمیں 300کروڑ کاروبار،600کروڑ کی کمائی کاامکان
نیوزسروس

سری نگر:۸۲، جنوری: 33سال کے طویل عرصے بعد سری نگرکے بٹہ وارہ علاقہ میں واقع سینما گھر کے باہر ایسارش دیکھا گیا ،جو1990سے پہلے وادی بھر کے سینما ہالوں میں دیکھا جاتاتھا۔ہفتہ کوبٹہ وارہ سری نگرمیں واقع INOX-Multiplexسینما ہال کے باہر ہفتہ کوفلم بینوں کاناقابل یقین رش دیکھنے کوملا ،جو مشہور بالی ووڈ اداکار شاہ رُخ خان ،معروف اداکارہ دیپکا پڈکون اور پہلوان نما اداکار جان ابراہیم کی ریکارڈ ساز فلم ’پٹھان ‘ دیکنے آئے تھے ۔خیال رہے ملک کے مختلف شہروںمیں فلم پٹھان کے بائیکاٹ کی اپیلوں اور احتجاج کے باوجود اس فلم نے محض 3دنوں میںدنیا بھر میں تقریباً 300کروڑ روپے کاکاروبار کیاجبکہ اس فلم کوبنانے پر کل200کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ ہدایتکار سدھارتھ آنند اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا یش راج فلمز کی پروڈیوس کردہ یہ فلم درحقیقت کرائم اور تھرلر پر مبنی ہے، آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو تفریح کے لیے ریلیز ہوئی ہے۔ سری نگر کے سینما ہال کے باہرناظرین نے کہاکہ ہم نے اس فلم کے بارے میں بہت کچھ سنا اوراب ہم خود یہ فلم دیکھنے کیلئے یہاں آئے ہیں ۔ فلم ناقدین اورماہرین کہتے ہیں کہ فلم پٹھا باکس آفس کلیکشن اندازے کے مطابق600 کروڑ تک جانے والی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں