626

27سال کے طویل عرصہ بعد کشمیرمیں کانگریس کی ریلی

1995کے بعدپہلی عوامی رابط مہم
5جنوری1995کو اوڑی سے قاضی گنڈ تک بڑی ریلی
نیوزسروس

سری نگر:۸۲، جنوری:1947کے بعد سے ہی جموں وکشمیرکی سیاسیات میںکانگریس کاعمل دخل رہاہے اورقومی سطح کی یہ جماعت ایک نہیں کئی مرتبہ یہاں علاقائی جماعتوں کیساتھ برسراقتداربھی رہی ۔سال1989-90میں ملی ٹنسی اورعلیحدگی پسندانہ تحریک شروع ہونے کے بعدجہاں نیشنل کانفرنس سمیت بیشتر مین اسٹریم یاہندنواز کہلائی جانے والی جماعتوںنے کشمیر سے اپنا بوریا بسترباندھ لیا،اور اکثر نہیں بلکہ بیشتر سیاسی لیڈران اپنے اہل وعیال کے ساتھ یہاں سے جموں سمیت مختلف شہروںمیں منتقل ہوگئے،وہیں مشکل ترین اور خطرناک ترین ایام یابرسوںمیں بھی کانگریس کے کچھ سینئر لیڈران مقامی لوگوں سے جڑے رہے ،جن میں مرحوم خواجہ غلام رسول کار سر فہرست ہیں ،جنہوںنے عوامی رابط برقراررکھنے کے ساتھ ساتھ یہاں جمہوری عمل میں بھی حصہ لیا۔اور یہ اسی بلندپایہ سیاسی رہنما کی محنت وعوامی بھروسہ مندی کانتیجہ تھا کہ1995میں کانگریس نے ایک بڑی ریلی اوڑی سے برآمد کی ،جو قاضی گنڈ میں اختتام پذیر ہوئی ،سینئر صحافی احمدعلی فیاض نے 1995میں نکالی گئی اس ریلی کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ راہل گاندھی کی یہ ریلی کشمیر میں 1989 کے بعد کی پہلی مرکزی دھارے کی سیاسی ریلی کی یاد دلا رہی ہے۔احمدعلی فیاض نے آگے لکھاکہ5 جنوری 1995 کو جب صدر جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی خواجہ غلام رسول کار، جنرل سیکریٹری تاج محی الدین، جی ایم میر ماگامی وغیرہ نے اوڑی سے ریلی شروع کی تو میں وہاں موجود تھا۔سینئر صحافی نے آگے لکھاکہ اوڑی سے نکالی گئی کانگریس کی ریلی وادی سے گزر کر قاضی گنڈ پر ختم ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں