3خواتین سمیت4افرادموقعہ پرہی لقمہ اجل
7خواتین سمیت8افرادGMCاسپتال راجوری میں زیرعلاج،حالت نازک
نیوزسروس
راجوری:۵،جولائی:جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک دلدوزسڑک حادثے میں 3خواتین سمیت4افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 8دیگرشدیدزخمی ہوگئے ،جن میں7خواتین شامل ہیں ۔ GMC اسپتال راجوری میں زیرعلاج بیشتر زخمیوںکی حالت نازک بنی ہوئی تھی ۔ملی تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں تھانہ منڈی بھنگائی روڈ پردوران شب تقریباً 2 بجکر30 منٹ پر ایک گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے 3 خواتین سمیت4 مسافروں کی جان چلی گئی، جب کہ8 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔معلوم ہواکہ یہ حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب ضلع پونچھ کے علاقے بفلیاز میں ایک رشتہ دار کے جنازے میں شرکت کے بعد گھر لوٹنے والے3 خاندانوں کے افراد کو لے کر جانے والی ایک گاڑی اپنی منزل سے محض چند سو میٹر کے فاصلے پر سڑک سے الٹ گئی۔ تھانہ منڈی بھنگائی روڈپربھنگائی گاو¿ںکے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہرہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ حادثے کے وقت گاڑی میں کل12مسافر سوار تھے۔ انہوںنے بتایاکہ مقامی افراد اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سبھی12 مسافروں کو ملبے سے نکالا۔ انہیں فوری طور پر تھانہ منڈی کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان میں سے4 کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت55سالہ شمیم اختر، 35سالہ روبینہ کوثر، زرینہ بیگم اور38سالہ محمد یونس ساکنان بھنگائی تھانہ منڈی راجوری کے بطور ہوئی ہے۔سب ڈویڑنل پولیس آفیسر تھانہ منڈی امتیاز احمد نے بتایا کہ8 زخمیوں کو راجوری کے GMC اسپتال ریفر کیا گیا ہے،جن میں 40سالہ شاہین بیگم زوجہ محمد صادق،35سالہ زیتون بیگم زوجہ فاروق، 45سالہ شاہین بیگم بیوی حاکم دین، 50سالہ بیگم جان زوجہ فضل حسین، 60سالہ فاطمہ بیگم زوجہ محمد مکنہ،35سالہ ثریہ بیگم زوجہ محمد قاسم،40سالہ کلثوم بیگم زوجہ برکت حسین اور60سالہ محمد قاسم ولد غلام حسین ساکنان بھنگائی تھانہ منڈی راجوری شامل ہیں، جہاںان کی حالت بدستور تشویشناک بنی ہوئی ہے۔حکام نے کہا کہ تھانہ منڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور تحقیقات جاری