GST میں اضافہ کرے :پرنسپل سیکرٹری فائنانس سنتوش ڈی ویدیا
انفو
سری نگر/۵،جولائی:پرنسپل سیکرٹری خزانہ سنتوش ڈی ویدیا نے ملک کے ٹیکس نظام پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس ( جی ایس ٹی ) کے انقلابی اثرات پر زور دیا اور حکومت کے ذریعے حاصل کی گئی ٹیکس وصولی میں خاطر خواہ بہتری کو اجاگر کیا ۔ جی ایس ٹی کے نفاذ کی 6 ویں سالگرہ اور یکم جولائی سے جی ایس ٹی ہفتہ کی تقریبات کے آغاز کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویدیا نے ٹیکس افسران کو درپیش اہم کام کا اعتراف کیا اور نظام کی خامیوں کو دور کرتے ہوئے ترقیاتی فوائد کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ محکمہ کے اندر صلاحیتوں میں اضافے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے افسران کے درمیان ٹیم ورک پر زور دیا ۔ انہوں نے ہر ممکن طریقے سے اپنے دفتر کے کاموں میں مکمل تعاون اور سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ تقریب کے دوران ریاستی ٹیکس کی کمشنر ڈاکٹر رشمی سنگھ نے ایک مضبوط معیشت کی تعمیر ، ترقی کو فروغ دینے اور محصول کے اہداف کو حاصل کرنے میں محکمے کے تعاون پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ نے بیداری مہم اور آو ٹ ریچ اقدامات کے ذریعے کامیابی سے عوام میں اپنے تعلق کا احساس پیدا کیا ۔ ایڈیشنل کمشنر اسٹیٹ ٹیکس جموں نمرتا ڈوگرہ نے جموں ڈویژن میں کی گئی ٹیکس اصلاحات کا جائیزہ پیش کیا ۔ انہوں نے حاصل کئے گئے اہم سنگ میلوں پر زور دیا اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منسلک ہونے کیلئے محکمے کی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔ ایڈیشنل کمشنر اسٹیٹ ٹیکس کشمیر شکیل مقبول نے جموں و کشمیر میں جی ایس ٹی کے نفاذ کے سفر کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا ۔ انہوں نے محکمانہ اقدامات ، جی ایس ٹی سے پہلے کے منظر نامے اور جی ایس ٹی کے نظام کے تحت حاصل کی گئی شرح نمو پر تبادلہ خیال کیا ۔ اپنے اختتامی کلمات میں ایڈیشنل کمشنر اسٹیٹ ٹیکسز ( ٹیکس پلاننگ، پالیسی اور ایڈوانس رولنگ ) انکیتا کار نے کہا کہ سالگرہ کی تقریب اور جی ایس ٹی ہفتہ ٹیکس اصلاحات میں نمایاں پیش رفت اور ریاستی ٹیکس محکمہ میں ایک شفاف اور موثر ٹیکس نظام کی تعمیر کے عزم کا ثبوت ہے ۔اس تقریب میں ڈپٹی کمشنرز ، اسٹیٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ ، اسٹیٹ ٹیکس افسران ، دیگر افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی ۔