445

ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ناکام کوشش

فوج اورپولیس کی مشترکہ کارروائی میں2درانداز ہلاک
نعشیں ہنوزبرآمد نہیں، پورے علاقے میںتلاشی کارروائی جاری:دفاعی ترجمان
نیوزسروس

پونچھ:۷،اگست:فوج نے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک کوشش کوناکام بنانے کادعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ اتوار اورپیرکی درمیانی رات حدمتارکہ کے نزدیک واقع گاﺅ ں دیگوار تراون میں 2ملی ٹنٹ مار گئے۔ دفاعی ذرائع نے پیرکی صبح جموںمیں بتایاکہ 6اور7،اگست کی درمیانی شب تقریباً2بجے فوجی جوانوںنے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک واقع گاﺅ ں دیگوار تراون میں2افرادکی مشکوک نقل وحرکت دیکھی ۔ذرائع نے بتایاکہ الرٹ فوجی جوانوںنے جب مشکوک افراد کو چیلنج کیا توانہوںنے فائرنگ شروع کردی ۔انہوںنے کہاکہ اسکے بعدفوج اورمشتبہ دراندازوں کے درمیانی ہوئے گولی باری کے تبادلے میں ایک ملی ٹنٹ ماراگیا،جسکی نعش ایل اﺅسی کے قریب پڑی
ہے جبکہ دوسرے کی تلاش تیز کردی گئی ۔جموںمیں تعینات پی آراﺅ ڈیفنس یا دفاعی ترجمان لیفٹنٹ کرنل سنیل برتوال نے بتایاکہ پونچھ ضلع میں6اور7،اگست کی درمیانی شب دراندازی کی ایک کوشش کوناکام بنادی گئی۔انہوںنے بتایاکہ دوران شب فوج اور جموں وکشمیر پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 2ملی ٹنٹ مارے گئے ۔انہوںنے مزید بتایاکہ ایک ملی ٹنٹ کوفوری کارروائی میں ہلاک کردیاگیاجبکہ دوسرے ملی ٹنٹ نے ایل اﺅسی کی جانب بھاگنے کی کوشش کی تاہم فائرنگ کے بعداُس کوبٹنو نالے میں ایل اﺅسی کے قریب گرتے دیکھا گیا۔ دفاعی ترجمان نے مزید کہاکہ اس پورے علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے جبکہ مارے گئے ملی ٹنٹوںکی نعشوں کو ابھی تک برآمد نہیں کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں