594

آرٹیکل370 کے خاتمے کے بعد، غریبوں اور محروموں کے حقوق بحال

علیحدگی پسندی اور پتھراو اب ماضی کی باتیں
مودی سرکار دیرپاقیام امن اور خطے کی ہمہ گیر ترقی کےلئے پرعزم:وزیرداخلہ
نیوزسروس

سری نگر:۱۱، دسمبر:مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے دفعہ370 اور35Aکی منسوخی پر سپریم کورٹ کے 5نفری آئینی بینچ کے متفقہ فیصلے کاخیرمقدم کیا ۔مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق مرکزی وزیداخلہ امت شاہ نے ایکس پرایک پوسٹ میں لکھا” آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد، غریبوں اور محروموں کے حقوق بحال ہو گئے ہیں، اور جموں وکشمیرمیں علیحدگی پسندی اور پتھراو¿ اب ماضی کی باتیں ہیں“۔انہوںنے مزید کہاکہ پورا خطہ اب سریلی موسیقی اور ثقافتی سیاحت سے گونج رہا ہے۔ اتحاد کے بندھن مضبوط ہوئے ہیں، اور بھارت کےساتھ سالمیت کو تقویت ملی ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ یہ ایک بار پھر جموں، کشمیر اور لداخ ہے جو ہمیشہ ہماری قوم کا تھا اور رہے گا۔امت شاہ نے اپنی پوسٹ کے دوسرے حصے میں لکھا”وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں ہماری حکومت جموں و کشمیر اور لداخ میں دیرپا امن قائم کرنے اور خطے کی ہمہ گیر ترقی کےلئے پرعزم ہے“۔انہوںنے مزیدکہاکہ چاہے وہ نئی ترغیبات کے ساتھ مقامی معیشت کو فروغ دے رہا ہو، جدید ترین تعلیمی انفراسٹرکچر کی تعمیر ہو، یا فلاحی فوائد کے ساتھ غریبوں کو بااختیار بنانا ہو، ہم خطے کے لیے اپنی تمام تر قوتیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔ نیا جموں کشمیر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں