430

بالائی علاقوں میں بھاری برف باری،نچلے ا ورمیدانی علاقوں میں ہلکی برف مگرریکارڈ بارشیں

نیوزسروس

سری نگر:۱۲، فروری:موسمیاتی ماہرین کی پیش گوئی کے عین مطابق 18فروری کی شام سے 20فروری کی شام تک ہلکی سے بھاری برف باری اور موسلا دار بارشیں ہونے کے بعد بدھ کی صبح سے جموں وکشمیرمیں موسمی صورتحال میں مجموعی بہتری واقعہ ہوئی ،تاہم صبح کے وقت وادی میں برفانی ہوائیں چلنے سے لوگوںنے سخت ٹھنڈ محسوس کی ۔اس دوران بدھ کو آسمان پر بادل چھائے رہے تاہم کسی بھی علاقے سے تازہ برف باری یا بارش ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ 18فروری کی شام سے 20فروری کی شام تک کشمیروادی،چناب ویلی اورخطہ پیرپنچال کے نچلے ومیدانی علاقوںمیں ہلکی برف باری اور بارشیں ہوئیں جبکہ بالائی علاقوں بشمول گلمرگ،سونہ مرگ ،سادھنا ٹاپ،رازدان ٹاپ اورتلیل گریزمیں بھاری برف باری ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 18فروری کی شام سے 20فروری کی صبح تک سری نگر ضلع کی حدود میں 59.8ملی میٹر بارش اور 5.5سینٹی میٹر برف باری ہوئی ۔قاضی گنڈ کی حدود میں 141.3ملی میٹر بارش اور 34سینٹی میٹر برف باری ، پہلگام میں میں 113.8ملی میٹر بارش اور 50.4سینٹی میٹر برف باری ہوئی ۔ کپوارہ ضلع میں 97.7ملی میٹر بارش اور 7سینٹی میٹر برف باری ہوئی ۔ سری نگر ضلع کی حدود میں 104.2ملی میٹر بارش اور 60سینٹی میٹر برف باری ہوئی ۔گلمرگ کی حدود میں 148ملی میٹر بارش اور 130سینٹی میٹر برف باری ہوئی ۔ بارہمولہ ضلع کی حدود میں 96ملی میٹر بارش اور 3سینٹی میٹر برف باری ہوئی ۔ بانڈی پورہ ضلع کی حدود میں 94ملی میٹر بارش اور 3سینٹی میٹر برف باری ہوئی۔ پلوامہ ضلع کی حدود میں 25.6ملی میٹر بارش اور 6سینٹی میٹر برف باری ہوئی۔گاندربل ضلع کی حدود میں 54.5ملی میٹر بارش اور 4سینٹی میٹر برف باری ہوئی۔بانہال میں 215.2ملی میٹر بارش اور 30.5سینٹی میٹر برف باری ہوئی ۔ بھدرواہ کی حدود میں112.9ملی میٹر بارش اور 2سینٹی میٹر برف باری ہوئی ۔اور رام بن ضلع کی حدودمیں اس دوران 164.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔موسمیاتی ماہرین نے مزید بتایاکہ18فروری کی شام سے 20فروری کی شام تک گلمرگ،سونہ مرگ ،سادھنا ٹاپ،رازدان ٹاپ اورتلیل گریزمیں اوسط4سے7فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں