1,093

آرمی چیف جنرل دویدی نے کیا کیرن سیکٹر کا دورہ

LOCپرلیا سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوںکا جائزہ
نیوز سروس

سری نگر :۵۲،جولائی :بری فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے جمعرات کو کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کےساتھ اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور کمانڈروں اور فوجیوں سے بات چیت کرکے مجموعی سیکورٹی صورتحال کاازخود جائزہ لیا ۔سماجی رابطہ گاہ ’ایکس ‘پر ایک پوسٹ میں فوج نے کہا کہ آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کےلئے تمام رینک کی تعریف کی۔انہوں نے فوجی افسروں اورجوانوںکو ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔فوج نے کہاکہ آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے لائن آف کنٹرول کےساتھ اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زمین پر کمانڈروں اور فوجیوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔
کپوارہ انکاﺅنٹرمیں جاں بحق فوج کانائیک
آرمی چیف کا دلاور خان کو خراج، پھولوں کی چادر چڑھائی
نیوز سروس

سری نگر :۵۲،جولائی : آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے جمعرات کو کپواڑہ ضلع میں جاری تصادم میں جاں بحق ہونے والے نائیک دلاور خان کے تابوت پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب سری نگر میں واقع آرمی کے چنار کور ہیڈکوارٹر بادامی باغ میں منعقد ہوئی۔ چادر چڑھانے کی تقریب میں آرمی، سول اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے نائیک دلاور خان کو پھولوں کی چادر چڑھائی اور خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔فوج کے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن نے ایکس پر پوسٹ میں لکھاکہ آرمی چیف اور فوج کے دوسرے تمام تمام رینک کے افسران دلاﺅرخان کی بے پناہ بہادری اور قربانی کو سلام کرتے ہیں اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہماچل پردیش کے اونا ضلع کا رہنے والا نائیک دلاور خان بدھ کے روز سرحدی کپواڑہ کے ترم خان جنگلات میں ایک انکاو¿نٹر کے دوران شدید زخمی ہوا تھا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔انکاو¿نٹر کے دوران ایک نامعلوم ملی ٹنٹ بھی مارا گیا، جو منگل کی شام اس وقت شروع ہوا جب مشترکہ ٹیموں نے ایک ان پٹ کے بعد ترومخان کے جنگلاتی علاقے میں کومبنگ آپریشن شروع کیا۔حکام نے بتایا کہ جہاں بدھ سے فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے، علاقے میں تلاشی آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں