702

جموں میں فوج،پولیس اورخفیہ ایجنسیوں کے سینئر حکام کی اعلیٰ سطحی مشترکہ جائزہ میٹنگ

ملی ٹنٹ سرگرمیوں اور دراندازی کی کوششوں پرتبادلہ خیال
خطے میں امن وسلامتی کو برقراررکھنے کیلئے انسداد دہشت گردی کارروائیوں کومربوط کرنے کاعزم
نیوزسروس

سری نگر :۶۱ ،مئی:فوج کی 16ویں ،جموں وکشمیرپولیس اورانٹلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران کی ایک مشترکہ جائزہ میٹنگ میں مجموعی سیکورٹی صورتحال بشمول خطہ پیرپنچال میں ملی ٹنٹ سرگرمیوں اور دراندازی کے واقعات کا جائزہ لیا گیا ۔ جموںمیں ذرائع نے بتایاکہ جنرل آفیسر کمانڈنگ وائٹ نائٹ 16ویں کور کے لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے دہشت گردی کےخلاف جاری کارروائیوں میں سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان کامل ہم آہنگی کو یقینی بنانے کےلئے ایک مشترکہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں زون آنند جین اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق مشترکہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں مجموعی سیکورٹی صورتحال بشمول خطہ پیرپنچال میں ملی ٹنٹ سرگرمیوں اور دراندازی کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ وائٹ نائٹ کور نے اپنے بیان میں کہا کہ بات چیت خطے کے تحفظ اور استحکام کو یقینی بنانے اور انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کو مربوط کرنے کے مضبوط عزم کےساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں