776

وزیرداخلہ امت شاہ کا دورہ خالصتاً غیر سیاسی

جماعت اسلامی کی قومی دھارے میں شمولیت کا فیصلہ خوش آئندقدم
قانون کے دائرے میں سرگرمیاں انجام دےناہرفرد اور تنظیم کا حق :سنیل شرما
نیوزسروس
سری نگر :۶۱ ،مئی:بھارتیہ جنتا پارٹی کی جموں وکشمیر شاخ نے ’ کالعدم جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے مرکزی دھارے کی سیاست کا حصہ بننے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ پارٹی نے کہا کہ ہر فرد یا تنظیم کو قانون کے دائرے میں آزادی سے سرگرمیاں کرنے کی اجازت ہے۔ جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر سنیل شرما نے کالعدم سماجی، سیاسی،مذہبی تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی اگر 2019 میں لگائی گئی پابندی ہٹا دی جائے گی۔ سنیل شرما نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں مرکزی دھارے پر اعتماد کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ کسی بائیں دائیں دھارے کی اجازت نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ یہاں اور وہاں جانے کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ کوئی بھی فرد یا تنظیم قانون کے دائرے میں آکر سرگرمیاں انجام دے سکتی ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ملک کے امن اور سا لمیت کےخلاف ہیں، انہیں کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔شرماکاکہناتھاکہ بی جے پی نے جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے کل کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ واقعی ایک اچھا قدم ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ جماعت اسلامی کا کوئی وفد آج یعنی جمعرات کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے سری نگر پہنچنے پر ملنے نہیں جا رہا ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، سنیل شرما نے کہا کہ سری نگر کے پارلیمانی حلقے میں13 مئی کو ووٹر ٹرن آو¿ٹ حکومت ہند کی اسکیموں اور پالیسیوں کی ایک بڑی کامیابی تھی جو اس نے اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر میں نافذ کی تھی، اور یہ آرٹیکل370 کی منسوخی کا نتیجہ تھا۔بھاجپا لیڈر کامزید کہناتھاکہ وزیر داخلہ کے دورے کا مقصد آئندہ انتخابی مراحل میں ووٹر ٹرن آو¿ٹ کو بہتر بنانا اور خطے میں پرامن ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ اگرچہ یہ دورہ خالصتاً غیر سیاسی ہے، لیکن پارٹی قیادت اور کارکنان ممکنہ طور پر وزیر داخلہ سے ان کے دورہ سری نگر کے دوران ملاقات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں