636

شہریوں کا جوق دَرجوق ووٹ ڈالنے کیلئے نکلنا خوش آئند

سب جانتے ہیں کہ سیاسی کارکن کیوں بند ہیں؟
NCاورپی ڈی پی دور کے درج FIR: الطاف بخاری
نیوزسروس

سری نگر :۳۱ ،مئی:لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے تحت جموں و کشمیر کی سرینگر پارلیمانی نشست پرپیرکو ووٹنگ ہوئی۔جموں کشمیر اپنی پارٹی کے رہنما سید الطاف بخاری نے میلانسن اسکول، شیخ باغ میں قائم ووٹنگ مرکز پراپنا ووٹ ڈالنے کے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سرینگر میں پر امن انتخابات کے انعقاد پر شہریوں کو مبارک باد دی اور لوگوں کی جانب سے پونگ ڈے کے موقع پر پولنگ مراکز کا رُخ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ کافی خوش آئند اور باعث مسرت ہے کہ سرینگر میں اچھی خاصی ووٹنگ ہو رہی ہے اور آج کا ووٹ کافی اہم ہے کیونکہ ہمیں اُمید ہے کہ’ جو لوگ ملک کے مختلف جیلوں میں بند ہیں، یہ ووٹ ان کی رہائی کا باعث بنے گا۔‘سیاسی ورکروں کو حراست میں لیے جانے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں الطاف بخاری نے کہا: ”سبھی جماعتوں کے ورکرز بند ہیں۔“ تاہم انہوں نے تفصیلاً جواب دینے سے گریز کیا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ این سی، پی ڈی پی نے کہا ہے کہ حراست میں لئے گئے ان کے ورکران کی وہ لسٹ شائع کر سکتے ہیں، تاہم الطاف بخاری کسی بھی مبینہ طور حراست میں لئے گئے ورکر کا نام شائع نہیں کر سکتے ہیں؟“ الطاف بخاری نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ کون بند ہے اور کیوں بند ہے، جن لوگوں کو حراست میں لیا گیا انہیں کن کیسوںمیں بند کیا گیا وہ سب ایف آئی آر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے دوران میں درج کئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں