774

کولگام میں بالسو، پاریگام روڈ پرIEDنصب

بم ڈسپوزل اسکارڈ ناکارہ بنادیا، ٹریفک کو چلنے کی اجازت
نیوز سروس

کولگام:۹،اگست:ضلع کولگام میں بالسو، پاریگام روڈ پرجمعہ کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل اس وقت متاثر ہوئی جب سڑک کے کنارے ایک آئی ای ڈی کو برآمد کیا گیا۔حکام نے بتایاکہ جمعہ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بالسو علاقے میں سڑک کنارے دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) برآمد ہوا ہے۔ پریشر ککر میں چھپائے گئے آئی ای ڈی دھماکہ خیز مادہ کا پتہ سیکورٹی فورسز کو صبح سویرے لگا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکام نے بالسو ، پریگام روڑ پر ٹریفک روک دیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکارڈ کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکوارڈ کی جانب سے ہری جھنڈی دکھائے جانے کے بعد ہی ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔کیونکہ اسکارڈنے سڑک کنارے پریشر ککر میں چھپائی گئی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنادیا۔ قابل ذکر ہے کہ آئی ای ڈی برآمد کیے جانے کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا چیف الیکشن کمشنر، راجیو کمار، وادی کشمیر کے 2وزہ دورے پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں