1,143

5 سال تہاڑجیل اور SKICC میں گزارنے میں بڑا فرق

انڈیا الائنس لوک سبھا میں 370 کی بحالی کی قرارداد پیش
کرنے کی یقین دہانی کرائے تو اسکی حمایت کریں گے:ممبرپارلیمنٹ انجینئرشید
نیوزسروس

سرینگر:۲۱،ستمبر:برسوں بعد تہاڑ جیل سے ضمانت پر عارضی رہائی ملنے کے ایک روزبعد ممبر پارلیمنٹ انجینئررشید نے جمعرات کو کہاکہ اگر انڈیا الائنس مجھے لوک سبھا میں آرٹیکل370 کی بحالی کے بارے میں قرارداد پیش کرنے کی یقین دہانی کرائے تو اس اتحاد کی حمایت کریں گے۔ بارہمولہ میں ایک بڑے استقبالیہ جلسے سے خطاب کے بعدسری نگرمیں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران انجینئررشیدسے نامہ نگاروں نے تیکھے سوالات پوچھے ۔انہوں نے اسمبلی الیکشن میں لوگوں سے حمایت مانگی،اور کہاکہ اگرعوامی اتحاد پارتی کو40 سیٹیں ملیں تو وزیر اعظم کے دہلی ہاو¿س کے باہر دھرنا دیں گے۔ ممبر پارلیمنٹ انجینئررشید نے کہاکہکشمیریوں کےلئے ناقابل تصور کچھ کریں گے۔عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی سمیت دیگرلیڈران کو اگست 2019کے بعددرپیش مشکلات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ممبر پارلیمنٹ انجینئررشید نے کہاکہ5 سال تہاڑجیل میں اور کبھیSKICC میں گزارنے میں بڑا فرق ہے۔انہوںنے الزام لگایاکہ پی ڈی پی نے کشمیر میں بی جے پی کو لانچنگ پیڈ فراہم کیا۔ شمالی کشمیر کے ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید نے کہا کہ اگر انڈیا الائنس مجھے لوک سبھا میں آرٹیکل370 کی بحالی کے بارے میں قرارداد پیش کرنے کی یقین دہانی کرائے تو اس اتحاد کی حمایت کریں گے۔انہوںنے مزید کہاکہ مجھے یہ واضح کرنے دو۔ اگر ہندوستانی اتحاد مجھے تحریری یقین دہانی کراتا ہے کہ وہ آرٹیکل 370 کی بحالی کے بارے میں پارلیمنٹ میں ایک قرارداد پیش کرے گا، تو میں اپنی پارٹی کے رہنماو¿ں کے ساتھ اس کی مکمل حمایت کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں